وائس چانسلر کا لیڈرشپ اسکالرشپ پروگرام پاکستانی نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کرے گا۔
اسکالرشپ کے اعلان کے موقعے پر ہائی کمشنر برائے پاکستان جناب ذاہد حفیظ چوہدری، University of Wollongong (UOW) گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر اور کرکٹ کے لیجنڈ ایڈم گلکرسٹ اے ایم، طلباء اور UOW کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
وائیس چانسلر کا کہنا تھا کہ اسکالرشپ فراخدلی سے مالی امداد، قیادت کی تربیت، وقف فراہم کرے گا۔
UOW گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر ایڈم گلکرسٹ نے اس کے اجراء پر خوشی کا اظہار کیا۔
لیڈرشپ اسکالرشپ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ“آسٹریلیا اور پاکستان مضبوط تعلق رکھتے ہیں جس میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔ اور یہ تعلق کرکٹ اور تعلیم دونوں میں موجود ہے۔"کرکٹ کی پچ پر، یہ دونوں قومیں مسابقتی مقابلوں کی بھرپور تاریخ رکھتی ہیں،
ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ یونیوسٹی آف وولنگانگ غیر معمولی پاکستانی طلباء کے لئے اسکالرشپ کے اجراء کا کھلے دل سے خیرمقدم کرتا ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر مسٹر چوہدری نے کہا: "میں وائس چانسلر اور صدر پروفیسر پیٹریشیا ایم ڈیوڈسن کو پاکستان کے لیے وائس چانسلر لیڈرشپ اسکالرشپس شروع کرنے پر اپنی تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ تعلیمی وظائف کا یہ پروگرام پاکستان میں موجود بے پناہ قابل اور ابھرتے ہوئے طلبا و طالبات کو آسٹریلیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں سے ایک میں تعلیم حاصل کرنے اور عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی کا زبردست موقع فراہم کرے گا۔
یہ اسکالر شپ نہ صرف ہمارے مستقبل کے رہنماؤں کو تعلیمی اور پیشہ ورانہ طور پر ترقی کرنے کے قابل بنائے گا بلکہ آسٹریلیا کے متنوع ثقافت کا تجربہ کرنے اور آسٹریلیا کے ساتھ دیرپا مثبت تعلقات استوار کرنے کے قابل بنائے گا۔پاکستانی ہائی کمشنر
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلیم کے شعبے میں مضبوط تعاون کے ساتھ بہترین دوطرفہ تعلقات ہیں۔ 22,000 سے زیادہ پاکستانی بین الاقوامی طلباء اس وقت آسٹریلیا کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لے رہے ہیں جن میں سے تقریباً 1,000 وولونگونگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔
اسکالرشپ کی درخواست دینے اور اس کی دیگر تفصیلات یہاں دیکھئے.

کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے
§ اردو پرگرام سننے کے اور طریقے
§ “SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
§ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: