جنوبی آسٹریلیا میں کرونا وائرس کا نیا کلسٹر، 17 نئے کیسز کی تشخیص

جنوبی ریاست کے رہائشیوں کو خبردار کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید کیسز کی تشخیص ہوسکتی ہے۔

The South Australian government is imposing new restrictions from midnight because of a cluster in Adelaide of 17 COVID-19 cases

The South Australian government is imposing new restrictions from midnight because of a cluster in Adelaide of 17 COVID-19 cases Source: AAP

جنوبی آسٹریلیا کی چیف پبلک ہیلتھ آفیسر نکولہ اسپرئیر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں سب سے بڑا خطرہ قرنطینہ ہوٹل سے کووڈ۔۱۹ کا پھیلاو ہے۔

"ہم ٹیسٹ کرتے جارہے ہیں اور مزید کیس سامنے آرہے ہیں"

نئے کلسٹر کا پتہ اس وقت چلا جب ایک اسّی سالہ خاتون نے ایڈیلیڈ کے لائل میکیون ہسپتال میں ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا۔

خاتون کے خاندان میں ایک پچاس سالہ خاتون اور ساٹھ کی دہائی میں ایک مرد کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

حکام کے مطابق وائرس قرنطینہ کے عملے سے ایک خاندان کے دو افراد کو لگا۔

ڈاکٹر اسپرئیر نے بتایا ہے کہ پورٹ ایڈیلیڈ کے فاسٹ فوڈ ریسٹورانٹ ہنگری جیکس کو بھی صفائی کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موسن لیکس پرائمری اسکول اور پری اسکول اور پیرافیلڈ پلازہ سپرمارکیٹ میں بھی صفائی کی جارہی ہے۔

لائل میکیون ہسپتال کے عملے کی بھی کرونا وائرس ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

عملے میں پولیس، نرس، سیکورٹی اور صفائی کرنے والے شامل ہیں۔

 

 


شئیر

1 دورانیہ

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

ذریعہ: AAP, SBS




Share this with family and friends


Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now