کورونا وائرس کی وجہ سے ویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر جانا پڑا ،پاکستان پہنچنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کل 9 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جس میں 6 کھلاڑی اور 3 مینجمٹ کے افراد شامل تھے ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ میچز کے لیے پاکستان آئی تھی لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر تین ایک روزہ میچز کی سیریز کو ملتوی کرنا پڑا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ملتوی ہونے والی سیریز اب آئندہ سال جون میں کھیلی جائے گی جبکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے والے افراد پاکستان سے واپس روانہ ہو چکے ہیں کورونا سے متاثر افراد ٹیسٹ منفی آنے کے بعد واپسی کا سفر شروع کریں گے ۔
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی دماغی طور پریشان تھے انھیں خدشہ تھا کہ اگر وہ یہاں رہے تو مزید کھلاڑی کورونا کا شکار نہ ہوں جس کے باعث ان کی کرسمس کی تقریبات نہ متاثر ہو جائیں اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو خدشہ تھا کہ وہ ون ڈے میچز کےلیے گیارہ کھلاڑی مکمل نہیں کر پائیں گے جس کے بعد سیریز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سلمان نصیر نے کہا کہ آسٹریلیا کے سیکورٹی ایکسپرٹ نے پاکستان کا دورہ کیا آسٹریلیا کےساتھ سیریز کے حوالے سے بائیو سیکیور ببل کے حوالے سے بات چیت کریں گے ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز ملتوی ہونے کا اثر آسٹریلیا کے دورے پر نہیں پڑے گا انہوں نے مزید کہا، "ان کی ریکی ٹیم گزشتہ کچھ روز سے یہاں موجود تھیں۔ مجھے امید ہے کہ ان کا دورہ اچھا رہا ہو گا۔ اور وہ ہمارے انتظامات سے مطمئن ہوں گے۔"

Players of West Indies cricket team attend practice session at the National Stadium, in Karachi, Pakistan, Saturday, Dec. 11, 2021. Source: AP
حالیہ واقعے پر انہوں نے کہا،"ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے درمیان ہی وبا پھوٹی اور ان کی ٹیم تک ہی محدود رہی ہے لہذا اس کا آسٹریلیا کے دورے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔"
دوسری جانب، پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصمام الحق نے ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 28 دسمبر کو آسٹریلیا اوپن میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے گزشتہ سیزن کی طرح اس بار چودہ روز کی روم آئیسولیشن نہیں کرنا پڑے گی جو خوش آئند ہے آسٹریلیا ہمیشہ سے ہی میرا فیورٹ ملک رہا ہے ۔
یشز میں پانچ میچوں میں سے دو میچ مکمل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میزبان ٹیم کو دو صفر کی برتری ۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹیم انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی میچ275 رنز سے جیتا تھا ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ملبورن میں شروع ہوگا۔
Aisam Ul Haq Source: William West-AFP-Getty Images
تنازعات کی بات کی جائے تو انس سعید اور حسن علی کے مابین ہونے والی گفتگو پر انس سعید نے ایس بی ایس کو بتایا کہ لوگوں کو آدھی بات کا علم ہے اور چند لوگ مجھے وہ سوال پوچھنے کی وجہ سے غلط سمجھ رہے ہیں جو کہ ایسے بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا سوال بالکل سیدھا تھا اور اس میں کوئی ذاتی بات شامل نہیں تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے بعد ان کی طرف سے کوئی ذاتی حیثیت میں رابطہ نہیں کیا گیا لیکن ان کی جانب سے پیغام ضرور موصول ہوا ہے۔
انس سعید نے ایک ٹویٹ کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے ایک تصویر ٹویٹ کی تھی جو کہ ماسک کی افادیت پر تھی اور اس میں بھی کوئی ذاتی بات نہیں کی گئی تھی لیکن اس پر بھی حسن علی کی جانب سے رد عمل آیا تھا۔
- نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے