کھیل کے میدان سے: محمد حفیظ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اور ایشز کا چوتھا ٹیسٹ جاری

ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ سڈنی کرکٹ گراونڈ میں جاری، بگ بیش لیگ کی چار ٹیموں کے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار، پاکستان کے سابق کپتان اور آلراؤنڈر محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔

Pakistan’s All rounder Muhammad Hafeez took retirement from international cricket

Pakistan’s All rounder Muhammad Hafeez took retirement from international cricket. Source: PCB

ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ سڈنی کرکٹ گراونڈ میں جاری ہے جسے نیو ائیر یا پنک ٹیسٹ میچ بھی کہا جاتا ہے جس میں گلین میگرا فاؤنڈیشن موذی مرض کینسر کے لیے کام کرنے والے نرسنگ سٹاف کے لیے فنڈز اکھٹے کرتی ہے جس کے لیے میچ کا تیسرا دن مخصوص ہوتا ہے گلین میگرا کورونا وائرس کا مبتلا ہیں ان کی فاؤنڈیشن پرامید ہے گلین میگرا میچ کے تیسرے دن اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پہلے ہی سیریز اپنے نام کر چکی ہے پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم پر وار جاری ہیں آسٹریلوی بیٹر  ٹریوس ہیڈ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے ان کی جگہ عثمان خواجہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اس سے  پہلے سپورٹنگ اسٹاف کے متعدد پازیٹو کیس سامنے آچکے ہیں

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی کورونا وائرس سے محفوظ ہیں جبکہ انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور وڈ کورونا وائرس مثبت آنے کی وجہ سے ملبورن میں ہی آئیسولیشن میں موجود ہیں وہ آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعد سات جنوری کو ٹریول کر سکیں گے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک ہوکلے بھی کوروناوائرس کا شکار ہیں اور وہ ان دنوں گھر میں آئیسولیشن میں ہیں
ashes win
Australia's David Warner celebrates during day three of the third Ashes test at the Melbourne Cricket Ground, Melbourne. Source: Press Association
ادھر بگ بیش لیگ کی چار ٹیموں کے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں دس کھلاڑی ٹیم ملبورن اسٹار کے ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان اور آلراؤنڈر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔18 سال پر مشتمل ان کے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز 3 اپریل 2003 کو زمبابوے کے میچ کے خلاف ہوا۔ انہوں نے آخری مرتبہ 11 نومبر 2021 کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

اپنے کیرئیر میں انہوں نے 392 انٹرنیشنل میچز میں 12780 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 253 وکٹیں بھی حاصل کیں۔انہوں نے 32 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی قیادت بھی کی۔

محمد حفیظ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح قومی ٹیم کا حصہ تھے. انہوں نے پچاس اوورز پر مشتمل 3 اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر مشتمل 6 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ محمد حفیظ نے 3 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی ۔
Cricket - Hafeez, Imam help Pakistan to bright start against Australia
Cricket - Hafeez help Pakistan to bright start against Australia Source: Reuters
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرکٹر محمد حفیظ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کرنے کا اعلان کیا ۔محمد حفیظ نے کہا اپنے کیرئیر سے مطمئین ہوں ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ ذاتی ہے ان تمام افراد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے سپورٹ کیا محمد حفیظ نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی کو یادگار لمحہ قرار دیا۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے لیکن دونوں کرکٹ بورڈز سے درخواست کروں گا کہ اپنی مضبوط ٹیم بھیجیں نہ کہ بی ٹیم تاکہ کرکٹ فینز صحیح معنوں میں کھیل کو انجوائے کر سکیں ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بگ بیش لیگ میں کورونا وائرس سامنے آ رہے ہیں اس لیے پی ایس ایل سیون کے لیے ٹیموں میں اضافی کھلاڑی شامل کیے جائیں ۔ دوسری جانب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی جو بھی ٹیم پاکستان آتی ہے اسے ہرانا آسان نہیں ہوگا ۔وسیم اکرم نے کہا کہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجا کے ڈراپ ان پچزکے ویژن کا ایک بار تجربہ کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن اس طرح کی پچز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں استعمال کی جاتی ہے ۔

 

تعاون: انس سعید





شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

تخلیق کار Afnan Malik

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand