عالمی ادارے نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لئے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن میں بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر ذور دیا ہے۔
اسکرین ٹائم سے متعلق بچوں کے لئےعالمی ادارہِ صحت کی ہدایات
نئی ہدایات کے مطابق ایک سے دو سال تک کے بچوں کو ٹی وی، ویڈیو یا کمپیوٹر گیمز نا کھلائے جائیں۔
دو سے پانچ سال تک کے بچوں کو صرف ایک گھنٹہ اسکرین ٹائم دیا جائے (جتنا کم ہو اتنا بہتر ہے)۔
ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس آدھانوم گھبریوسس کا کہنا ہے کہ اچھی صحت پانے کی لئے لوگوں کو زندگی میں شروعات ہی سے کوشش کرنی چاہیئے۔
"بچوں کی ابتدا ہی سے بہتر نشو نما ضروری ہے۔ یہی وہ وقت ہے جب وہ تیزی سے بڑھتے ہیں اور بہتر خاندانی حکمتِ عملی کے ذریعے اچھی صحت پاسکتے ہیں۔"

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو مختلف جسمانی سرگرمیوں کی عادت پہلے دن سے بنانی چاہیئے۔
اس بات پر بھی ذور دیا گیا کہ بچوں کو اسٹرولر یا پریم میں کم سے کم بٹھایا جائے۔
عمر کے لحاظ سے بچوں کو سلانا چاہیئے اور سونے اور اٹھنے کے اوقات کار کو بھی وضح کرنا چاہیئے تاکہ بچوں کا ایک معمول بن سکے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ان ہدایات پر عمل کرکے بچوں کی صحت پر مثبت اثر پڑھ سکتا ہے۔
ایس بی ایس اردو کوفیس بک اور ٹوئٹر پرفالو کیجئے۔
اور ایس بی ایس اردو ریڈیو پروگرام کو بدھ اور اتوار کی شام رات چھے بجے سنیئے۔
