"یو گو۔ گیلیکسی" سروے کی تازہ ترین پولنگ کے اعداد بتاتے ہیں کہ ووٹر اب پارٹی کے معاملے میں مکمل تقسیم ہوگیا ہے۔
اس سوال پر کہ کون بہتر پریمئیر ہوگا، پول بتاتا ہے کہ ریاست کی پریمئیر گلیڈس بیراجکلئین کو لیبر کے ریاستی سربراہ مائیکل ڈیلی پر صرف دو فیصد کی سبقت حاصل ہے۔
تازہ ترین پول سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ چھبیس فیصد ووٹر ابھی بھی فیصلہ نہیں کر پا رہا کہ کسے ووٹ دیا جائے۔
گرینز، ون نیشن، دا شُوٹرز، فشرز اینڈ فارمرز جو آنے والے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ان کے اعداد بھی سامنے آئے ہیں۔
گرینز کا بنیادی طور پر نو فیصد ووٹ ہے جبکہ ون نیشن، دا شُوٹرزاور فشریز اینڈ فارمرز کا ایک ایک فیصد ووٹ ہے۔
حکومتی اتحاد کا بنیادی ووٹ اکتالیس فیصد ہے جبکہ لیبر کا بنیادی ووٹ اڑتیس فیصد ہے۔
شئیر
