کوہ پیماؤں کو پہاڑوں پر چڑھائی کے دوران حمل و نقل اور سفری سہولیات فراہم کرنے والے گروپ کے پاکستانی ممبر کاشف علی نے اپنے فیس بکُ پیج پرآستریلین کوہ پیما میتھیو ایکن کی موت پر دلی صدمے کا اظہار کیا۔
21 جولائی کو، Dube-Fahmy نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ وہ دو دن ماحول سے مانوس ہونے کی مشق کے بعد واپس بیس کیمپ کی طرف روانہ ہونے والے ہیں اور 7600 میٹر کی بلندی پر لوئر کیمپ 4 پہنچ گئے ہیں۔
پہاڑی راستوں پر "رچرڈ، میٹ اور میں برن آؤٹ ہو گئے تھے
لیکن چوٹی سے نیچے اترتے وقت کوئی حادثہ ہوا اور ہمالین ٹائمز نے اطلاع دی کہ تلاش کرنے والوں کو کیمپ 1 کے بالکل نیچے منگل کو کوہ پیماؤں ایکن اور کارٹیئرکی لاشیں ملیں ۔
ان کی موت کی تفصیلات فی الحال معلوم نہیں ہوئیں لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ وہ نیچے اترتے ہوئے برف کی ایک ڈھلوان پر گرنے کے باعث ہلاک ہوکئے۔
سوشل میڈیا پر ایکن کے دوستوں نے ان کی سخاوت، جذبے اور زندگی سے محبت کی تعریف کی۔ روب نارمن نے لکھا کہ جو بھی شخص "میتھیو ایکن کے ساتھ چند منٹ گزارنے کی خوشی حاصل کرتا ہے، بلاشبہ وہ زندگی کے لیے نئے جذبے کے ساتھ واپس آئے گا"۔

کوہ پیماؤں کی مدد کرنے والی مقامی پاکستانی شیپرس کمیونیٹی میں بھی ایکن مقبول تھے
اان کے ساتھی جو سٹیفنز نے لکھا: "میٹ نے اپنی زندگی میں بہت سی زندگیاں گزاری اور اپنے شوق کا پیچھا کرتے ہوئے جان دی۔
سڈنی سے تعلق رکھنے والے میٹ ایک تجربہ کار کوہ پیما ہونے کے ساتھ کوہ پیماؤں کے فیس بکُ گروپ ماؤنٹینیر ڈاؤن انڈرکے شریک بانی تھے، یہ پلیٹ فارم "آسٹریلیا کے کوہ،پیمائی کے لمحات" کو بانٹنے کے لیے وقف تھا۔
,Mountaineers Downunder, نامی فیس بکُ گروپ کو آسٹریلوی کوہ پیماؤں کے لیے سازوسامان، راستوں، دوروں اور کوہ پیمائی سے متعلق تمام عمدہ چیزوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کمیونٹی کی جگہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
Image
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
- “SBS Radio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
