ایس بی ایس آسٹریلیا بھر میں آبورجینل اور ٹوریس اسٹریٹ آئلینڈر لوگوں کو ان کے روایتی ملک کے مالکان کے طور پر تسلیم کرتا ہے، اور ان کے بحری و برّی خطوں اور کمیونٹی کے ساتھ جاری تعلق کا اعتراف کرتا ہے۔
ایڈوانس آسٹریلیا فیئر کے اولین مصرعے 1878 میں آسٹریلوی اسکول ٹیچر اور گلوکار پیٹر ڈوڈز میک کورمک نے لکھے تھے۔ یہ گیت 19 اپریل 1984 کو آسٹریلیا کا قومی ترانہ تسلیم کیا گیا۔
2021 میں ترانے کی دوسری لائن کے الفاظ ‘young and free’ سے تبدیل کر کے ‘one and free’ کیا گیا تاکہ دیگر طبقات کی شمولیت کو وسیع کیا جا سکے۔
یہ ترانہ سرکاری تقریبات، کھیلوں کے مقابلوں، اور دیگر کمیونٹی تقریبات میں بجایا جاتا ہے۔
آسٹریلیا کے قومی ترانہ اردو میں:
آسٹریلینز کو رہنا ہے خوشیوں کے ساتھ
قربت کے ساتھ اور الفت کے ساتھ
سنہری یہ مٹی ، محنتی یہ خاکی
سمندر کا گھیرا، جزیرے کے باسی
قدرت کےتحائیف ملے بے شمار
نایاب و دلکش مناظر ہزار
صفحہ تاریخ پہ اسکا اظہار
کرے آسٹریلیا ترقی بے شمار
لبوں پہ ہو نغمہ، دل و جاں نثار
کرے آسٹریلیا ترقی بے شمار
درخشاں ستاروں کے سائے تلے
منائیں ہم خوشیاں مل کر گلے
دولتِ مشترکہ میں ہمارا وقار
کریں سارے عالم میں اس کا اظہار
جو بستے تھے اپنے سمندر کےپار
ملیں ہیں مواقع انہیں بے شمار
کرے متحد حوصلہ بار بار
کرے آسٹریلیا ترقی بے شمار
کرے آسٹریلیا ترقی بے شمار
- Credit: Don Arnold/Getty Images
آسٹریلوی شہریت کی قسم
1949 میں آسٹریلوی شہریت کے نفاذ کے بعد، چھ ملین سے زائد افراد رسمی طور پر شہریت حاصل کر چکے ہیں۔
شہریت کی تقاریب مقامی کونسلوں کی طرف سے منعقد کی جاتی ہیں، جن میں 17 ستمبر کو منایا جانے والا آسٹریلین شہریت کا دن بھی شامل ہے۔
تقریب کے حصے کے طور پر، آسٹریلوی قومی ترانہ بجایا جاتا ہے اور لوگ آسٹریلوی شہریت کی ذمہ داریاں قبول کرنے کی قسم کھاتے ہیں۔
قسم کے دو ورژن ہیں، جن میں سے ایک میں خدا کا ذکر ہے۔
عہد کا ورژن 1
اس وقت سے آگے، خدا کے تحت،
میں آسٹریلیا اور اس کے عوام کے ساتھ اپنی وفاداری کا وعدہ کرتا ہوں،
جن کے جمہوری عقائد میں شریک ہوں،
جن کے حقوق اور آزادیوں کا احترام کرتا ہوں، اور
جن کے قوانین کی پاسداری اور تعمیل کروں گا۔
عہد کا ورژن 2
اس وقت سے آگے،
میں آسٹریلیا اور اس کے عوام کے ساتھ اپنی وفاداری کا وعدہ کرتا ہوں،
جن کے جمہوری عقائد میں شریک ہوں،
جن کے حقوق اور آزادیوں کا احترام کرتا ہوں، اور
جن کے قوانین کی پاسداری اور تعمیل کروں گا۔
Read and listen Australian National Anthem and citizenship pledge in your language
آسٹریلیا کے قومی ترانے اور وطن سے محبت کے عہد کی اردو ویڈیو دیکھئے