وفاقی حکومت نے ایک نئی ویب سائٹ بنائی ہے جس کے ذریعے آپ کرونا وائرس ویکسین رول آؤٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔
پیر سے ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد جی پی ستر سال سے زائد افراد، ابوریجینل اور وہ افراد جنہیں طبی مسائل ہیں ویکسین لگانا شروع کردیں گے۔
یہ افراد ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کے بُکنگ کرنے والے آلے کو استعمال کرکے ویکسین لگوانے کا وقت لے سکتے ہیں۔

Federal Minister for Health Greg Hunt delivers an update on the COVID-19 vaccination program. Source: AAP
ویب سائٹ کیسے کام کرتی ہے؟
حکومت کے ویکسین الیجیبیلیٹی چیکر کا مقصد آسٹریلینز کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ با آسانی جی پی سے کووڈ۔۱۹ ویکسین لگا سکیں۔
آپ یا تو خود ورنہ کسی اور سے یہ بکنگ بھی کراسکتے ہیں۔
مجھے کیا معلومات چاہیئے؟
بکنگ کے لئے آپ کو اپنی عمر، کون سی ریاست یا علاقے میں رہتے ہیں اور کیا آپ ان صنعتوں [ بارڈر، قرنطینہ، صحت اور ایجڈ کئیر] میں سے کسی
ایک میں کام کرتے ہیں بتانا ہوگا۔
اس کے علاوہ آپ سے یہ بھی پوچھا جاسکتا ہے کہ آیا آپ پولیس، کرونا بنانے والے ادارے یا دفاع کے شعبے میں تو کام نہیں کرتے۔
اگر آپ ڈس ایبل ادارے میں رہائش پزیر ہیں تو آپ سے اس جگہ کی تفصیل بھی معلوم کی جائے گی۔
اس معلومات کے ذریعے یہ جانچہ جائے گا کہ آپ کو ویکسین لگے گی یا نہیں۔
اگر میں اہل ہوں تو ویکسین لگانے کی بکنگ کیسے کروں؟
بائیس مارچ کو ایک ہزار سے زائد جی پیز پر مشتمل یہ نیا نظام شروع ہوجائے گا۔
بکنگ کے لئے ویکسین کلینک فائنڈر میں جاکر سرچ میں اپنا پوسٹ کوڈ لکھئے۔ سرچ میں آپ کے قریب ترین جی پی کی تفصیل دی جائے گی۔
تفصیل میں آن لائن لنک یا فون نمبر درج ہوگا جس کے ذریعے آپ بکنگ کراسکتے ہیں۔
اپریل کے آخر تک کلینکس کی تعداد بڑھا کر چار ہزار تک کردی جائے گی۔
اگر آپ کو بکنگ کی تفصیل نہیں ملتی تو ایک ہفتے بعد دوبارہ سرچ کریں۔
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پروگرام سننے کے طریقے
- کوویڈ 19 اردو میں تازہ ترین خبریں