سال کے آخر تک بین الاقوامی طلباء کے واپس آنے کا اعلان۔ کن ممالک اور جامعات سے آسکیں گے؟

TGA سے منظور شدہ ویکسین کے ساتھ مکمل طور پر ویکسین والے بین الاقوامی طلباء سال کے آخر تک این ایس ڈبلیو میں واپس آسکیں گے۔ طلباء ابتدائی طور پر سنگاپور ، ہانگ کانگ ، ملائیشیا ، جاپان ، تھائی لینڈ اور امریکہ جیسے ممالک سے آئیں گے۔

International students are set to return to NSW by the end of the year.

International students are set to return to NSW by the end of the year. Source: AAP

ریاستی حکومت کے پائلٹ پروگرام کو دولت مشترکہ کی طرف سے منظور کیے جانے کے بعد آنے والے مہینوں میں مکمل طور پر ویکسین یافتہ بین الاقوامی طلباء نیو ساؤتھ ویلز واپس آ سکیں گے۔

این ایس ڈبلیو حکومت نے جمعہ کی صبح اس منصوبے کی تفصیلات کا اعلان کیا ، جس میں سڈنی کے ریڈ فرن میں اس مقصد سے تعمیر شدہ سہولت پر طلبہ کو 14 دنوں کے لیے  قرنطینہ کیا جائے گا۔

پائلٹ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں 500 بین الاقوامی طلباء کو دسمبر کے آخر تک چارٹرڈ فلائٹس پر این ایس ڈبلیو واپس لانے کی توقع ہے ، جن کی ادائیگی طلباء کر رہے ہیں۔

اس میں صرف وہ طالب علم ویزا ہولڈرز شامل ہوں گے جنہیں تھراپیٹک گڈز ایڈمنسٹریشن کے منظور شدہ ویکسین سے مکمل طور پر دی گئی ہے ، جس میں اس وقت فائزر ، ایسٹرا زینیکا اور موڈرنا شامل ہیں۔

س کا مطلب ہے کہ طلباء ابتدائی طور پر سنگاپور ، ہانگ کانگ ، ملائیشیا ، جاپان ، تھائی لینڈ اور امریکہ جیسے ممالک سے آئیں گے ، لیکن چین اور نیپال سے نہیں۔

ڈپٹی این ایس ڈبلیو پریمیئر جان بریلارو نے کہا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ میں ویکسینیشن کی شرح میں اضافے کے ساتھ توسیع کی جائے گی۔

مسٹر بریلارو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ، "بین الاقوامی تعلیمی شعبہ پورے این ایس ڈبلیو میں ہزاروں ملازمتوں کو برقرار رکھتا ہے ، اور مجھے فخر ہے کہ این ایس ڈبلیو بین الاقوامی طلباء کی ہمارے ساحلوں پر واپسی کے ساتھ ساتھ راہنمائی بھی کر رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ کسی بھی آسٹریلین شہری یا رہائشی کی قیمت پر نہیں آئے گا جو گھر واپس آنا چاہتا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ریڈفرن قرنطینہ سہولت میں کوویڈ سے محفوظ معیار کے تحت 650 طلباء کی گنجائش ہے جسے این ایس ڈبلیو ہیلتھ اور این ایس ڈبلیو پولیس نے منظور کیا ہے۔

این ایس ڈبلیو وائس چانسلرز کمیٹی کے گورنر پروفیسر بارنی گلوور نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ، "18 ماہ کی منصوبہ بندی کے بعد ، ہمیں خوشی ہے کہ آسٹریلین اور این ایس ڈبلیو حکومت دونوں ہمارے بین الاقوامی طلباء کے لیے اپنی سرحدوں کو دوبارہ کھولنے کے پائلٹ منصوبے کے حامی ہیں۔"

کونسل آف انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس آسٹریلیا کے صدر بیلے لم نے کہا کہ طلباء واپسی کے منتظر ہیں۔  لم نے کہا ، "ہم سب چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی طلباء کیمپس میں واپس آئیں ، تجربات سیکھیں ، کام اور زندگی کے تجربے سے لطف اندوز ہوں جو صرف آسٹریلیا میں تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔"

 پائلٹ پروگرام میں شامل یونیورسٹیوں میں ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی ، میکوری یونیورسٹی ، دی سڈنی یونیورسٹی ، یو این ایس ڈبلیو ، یو ٹی ایس ، آسٹریلوی کیتھولک یونیورسٹی ، دی نیو کاسل یونیورسٹی اور وولونگونگ یونیورسٹی شامل ہیں۔

بشمول انٹرنیشنل کالج آف مینجمنٹ سڈنی ، کپلان ، نیویتاس ، ریڈ ہل اور اسٹڈی گروپ کے انڈیپنڈنٹ پروائڈرز بھی اس میں شامل ہیں۔

2019 میں بین الاقوامی تعلیمی شعبہ آسٹریلیا کی چوتھی بڑی برآمد تھی ، جس نے آسٹریلوی معیشت میں 37.6 بلین ڈالر اور این ایس ڈبلیو میں 14.6 بلین ڈالر کی شراکت کی ہے۔

اسی طرح کا ایک پائلٹ پراجیکٹ جس سے اگست سے 250 طلباء کی آمد ہونی تھی سال کے شروع میں ریاست میں ڈیلٹا COVID-19 پھیلنے کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔








شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Biwa Kwan
پیش کار Afnan Malik
ذریعہ: SBS News

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand