آسٹریلیا اور "مارڈی گرا" فیسٹیول

آسٹریلیا میں سڈنی کی سالانہ پریڈ کو بین القوامی شہرت حاصل ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس میں شرکت کرتے ہیں۔

Rainbow crossing in Sydney.

(AAP) Source: AAP

 "مارڈی گرا" فرانسیسی لفظ ہے جس کہ معنی " فربہ منگل" ہیں۔ روایتی طور پر یہ عیسائی مذہب میں کرسمس کی  "فاسٹنگ" سے پہلے دل کھول کر کھانے کا آخری موقع ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں مارڈی گرا فیسٹیول منایا جاتا ہے، جن میں برازیل کے شہر، ریو ڈی جینیارو، اور امریکہ کے شہر نیو اورلینز کے فیسٹیول کو نمایاں شہرت حاصل ہے۔

لیکن سڈنی کی سالانہ پیریڈ دیگر شہروں میں ہونے والی پیریڈ سے ذرا مختلف ہے۔

اس تقریب کو نہ صرف ایل جی بی ٹی آئی کیو پلس کمیونٹی کے لئے منایا جاتا ہے بلکہ یہ سماجی انصاف کے فروغ کے لئے بھی منائی جاتی ہے۔
NSW police take part in the 35th Sydney Mardi Gras parade on Oxford Street in Sydney on March 2, 2013.
NSW police take part in the Sydney Mardi Gras parade on Oxford Street in Sydney on March 2, 2013. Source: AAP
آسٹریلین تاریخ

چوبیس جون انیس سو اٹھتّر کے دن سڈنی میں ایک ریلی منعقد کی گئ جس کا مقصد، انیس سو انھتر میں نیو یارک شہر میں ہونے والے ہم جنس پرستوں کے حقوق کے سلسلے میں  اسٹون وال فسادات کے دن کو منانا اور احتجاج کرنا تھا۔

سڈنی میں اس روز پولیس اور ریلی کےشرکا کے درمیان جھڑپ ہوئی اور پچھتر افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ ہم جنس پرستی کو فروغ دینے پر ان لوگوں کو عوامی سطح پر شرمندہ بھی کیا گیا۔

واقعے کے بعد احتجاج اور گرفتاریوں کا سلسلہ کئی مہینوں تک جاری رہا۔
Prime Minister Malcolm Turnbull with Cher at the Sydney Mardi Gras.
Former Prime Minister Malcolm Turnbull with Cher at the Sydney Mardi Gras. Source: Twitter: @TurnbullMalcolm
لیکن انیس سو اسّی میں نیو ساؤتھ ویلز حکومت کی جانب سے ہم جنس پرستوں کے حق میں  قانون سازی ہوئی جس کے بعد اگلے سال تین ہزار سے زائد لوگوں نے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بغیر ایک ریلی نکالی جسے سڈنے کے عوام نے بھی قبول کیا۔

تقریباّ چالیس سال بعد اب یہ سمجھا جاتا ہے کہ ان ریلیوں اور احتجاجوں کے باعث ہی سڈنی آسٹریلیا کا مارڈی گرا کیپیٹل بنا۔

آج دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڈنی مارڈی گرا میں شرکت کے لئے آسٹریلیا کا رخ کرتے ہیں۔
People carry a giant gay movement flag during the Gay Pride Parade at Copacabana beach in Rio de Janeiro, Brazil
People carry a giant gay movement flag during the Gay Pride Parade at Copacabana beach in Rio de Janeiro, Brazil. Source: AAP
سدرن کراس یونیورسٹی کے شعبہ سیاحت کے پروفیسر، کیون مارک ویل کا کہنا ہے کہ  سڈنی پیریڈ دنیا کی دیگر پیریڈوں سے مختلف ہے۔

"سڈنی کی پریڈ رات میں ہوتی ہے، جبکہ امریکہ کی تقریباّ ساری تقریبات دن میں منعقد کی جاتی ہیں۔ اور چونکہ یہ رات میں ہوتی ہے تو اس کا انداز اور انفرادیت دنیا بھی سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لائٹنگ کا بھی استعمال بھی ہوتا ہے جو دنیا میں کہیں نظر نہیں آتا۔"

نیو ساؤتھ ویلز حکومت کو فیسٹیول کی مد میں اڑتیس ملین ڈالر کی کمائی ہوتی ہے جو مقامی معیشت کا حصہ بنتی ہے۔

آسٹریلیا کے قدامت پسند اور مزہبی حلقے آج بھی ہم جنس پرستی کی مخالفت کرتے ہیں۔

 

ایس بی ایس اردو کوفیس بک اور ٹوئٹر پرفالو کیجئے۔

اور ایس بی ایس اردو ریڈیو پروگرام کو بدھ اور اتوار کی شام رات چھے بجے سنیئے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Talib Haider

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand