پیر کو کینبیرا میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیرِ اعظم نے آسٹریلوی سوسائٹی کو گرم مصالحے سے تشبیح دے دی۔
اسکاٹ موریسن کا کہنا تھا کہ بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو ملٹی کلچر سے مماثلت رکھتی ہیں لیکن انھیں گرم مصالحہ سب سے زیادہ پسند ہے۔
" آپ لونگ لیں، الائیچی لیں اور پھر دیگر مصالحوں کے ساتھ ملائیں۔
اگر آپ ان چیزیں کو الگ الگ استعمال کریں گے تو منہ میں زائقہ اچھا نہیں آئے گا۔
اس کے لئے ضروری ہے کہ ان سب کو کُوٹا جائے اور پھر ملایا جائے، تبھی مزہ آتا ہے۔
یہ خوشبو [جو گرم مصالحے سے آتی ہے] آسٹریلوی ملٹی کلچرلیزم سے آتی ہے۔
مزید خبریں
شئیر


