سوشل سائنسز ویک - دنیا کو درپیش مشکلات کا حل تلاش کرنے کا سالانہ میلہ

Social Sciences Week 2022

دنیا اس وقت بلاشبہ مشکل حالات سے گزر رہی ہے جسکی وجہ سے ہمیں بہت سے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمارے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ ہم بحیثیت انسان ان چیلنجز کا سامنا مشترکہ طور پر کیسے کرسکتے ہیں؟ اور ان مشکل مسائل کے قابل قبول حل کیسے تلاش کرتے ہیں؟ یہ سوشل سائنسز یعنی سماجی علوم کے سوالات ہیں۔ اور سوشل سائنسز کے ذریعے ہی ہم مختلف نقطہ نظر اور نظریات کی بہتر معلومات حاصل کر کے منظم حل تلاش کر سکتے ہیں۔ اسی قسم کے سوالات کے جوابات تلاش کرنے کیلیے رواں ہفتے 5 سے 11 ستمبر تک سوشل سائنسز ویک کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں آسٹریلیا کی 12 بڑی یونیورسٹیاں اپنے اپنے کیمپسز میں مختلف عنوانات پر 84 معلوماتی سیشنز کر رہی ہیں۔ سوشل سائنسز ویک کی اہمیت پر بات کرنے کیلیے ہم نے اسکے فاونڈر یونیورسٹی آف میلبرن کے پروفیسر ڈین وڈمن سے گفتگو کی ہے۔


Professor Dan Woodman, University of Melbourne
آپ سوشل سائنسز ویک 2022 کے بارے مزید معلومات اس ویب سائیٹ سے حاصل کر سکتے ہیں: www.socialsciencesweek.org.au

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand