قومی معافی کے بارہ سال بعد، "اسٹولن جینیریشنز(چرائی ہوئی نسلوں)" سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ بہتری کا سفر ابھی بھی جاری ہے۔
اسّی سالہ لورین پیٹرز پارلیمنٹ میں موجود تھیں جب سابق وزیر اعظم کیون رڈ نے ابوریجینل افراد سے معافی مانگی تھی۔
"میں نے اس وقت سوچا تھا کہ آخرکار کسی نے تو معافی مانگی۔"
لورین چار سال کی تھیں جب انھیں بریورینہ، نیو ساؤتھ ویلز کی کمیونٹی سے الگ کرکے ایک ادارے میں ڈال دیا گیا تھا جس کا مقصد "ابوریجنل شخص کو سفید خاندان کےلئے" گھریلو بنانا تھا۔

Lorraine Peeters presents Kevin Rudd with the coolamon. Source: The Australian Women's Weekly
"یہ صدمہ اب موجودہ نسلوں میں بھی منتقل ہوگیا ہے۔ لیکن ابھی تک کسی کو اس صدمے کو مفہوم سمجھ نہیں آتا، نہ ہی اب تک اس صدمے کو پڑھایا جاتا ہے۔"
صرف یہ کہا جاتا ہے کہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔ اب آگے بڑھو۔
بیس سال پہلے لورین نے صدمے سے نکلنے کے لئے ایک شفائی پروگرام شروع کیا تھا، جس کا نام ورانگلی مارومالی تھا۔
اس ادارے کے مطابق انیس سو دس سے انیس سو ستّر کی دہائی تک ہر تین میں سے ایک ابوریجنل بچے کو اٹھا لیا جاتا تھا۔
"نسل پر مبنی پالیسی کے تحت بچوں کو اپنی ماؤں سے جدا کردیا جاتی تھا اور غیر ابوریجنل گھروں میں منتقل کردیا جاتا تھا۔"
معافی کے بارہ سال بعد سابق وزیر اعظم کیون رڈ کا کہنا ہے کہ دوہزار تیرہ کے بعد سے حکومت (کلوزنگ دا گیپ) پالیسی پر کام نہیں کر رہی۔
انیس سو ستانوے کی ایک رپورٹ "برنگنگ دیم ہوم" میں چرائی گئی نسلوں سے متعلق اہم تجاویز دی گئی تھیں جن میں ابوریجنل کمیونٹی سے معافی مانگنا بھی شامل تھی، لیکن اس وقت کے وزیرِاعظم جان ہاورڈ نے معافی کے بجائے صرف افسوس کا اظہار کیا تھا۔

Former Prime Minister John Howard. Source: Getty
"آسٹریلین عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں ناانصافیاں ہوئی تھیں۔ غلطیاں ہوئی تھیں۔
لیکن آسٹریلیا کے موجودہ عوام اور ان کے والدین کا اس زمانے سے براہِ راست تعلق نہیں۔ ان سے یہ کہنا کہ انھوں نے یا ان کے والدین ذاتی طور پر ذمہ دار تھے اور انھیں اس پر شرم آنی چاہئے۔ تو پھر ہم ان کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں۔"
ہاورڈ کے اس بیان پر انھیں حزبِ اختلاف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
دو ہزار سات کے انتخابات میں کیون رڈ نے انھیں شکست دی اور پارلیمنٹ کی اگلی نشست میں قومی سطح پر ابوریجنیل کمیونٹی سے معافی مانگی۔
مزید جانئے

کیا ریجنل علاقوں میں جانا فائدہ مند ہے؟
شئیر


