کوویڈ کے تناظر میں وفاقی حکومت نے قرض کے قوانین میں اصلاحات کے لئے ایک بل پیش کیا ہے ، تاکہ صارفین اور کاروباری اداروں کو ْرض کے حصول میں آسانی دی جائے۔ اس تجویز کا مقصد قرض دہندگان کے لئے قرض کی درخواست کا عمل آسان بنانا ہے ، اور قرض دہندگان کے قرض کی واپسی کی صلاحیت کی جانچ اور توثیق کرنے کے کے طریقوں میں نرمی ہو جائے گی۔
رولینڈ بلیئر آسٹریلیا کی معروف آزاد مالیاتی موازنہ سائٹ کریڈٹ ورلڈ کے بانی ہیں ، جو ذاتی قرضوں کی اسکیموں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان مجوزہ تبدیلیوں کے ساتھ ، یہ ضروری ہے کہ صارفین ذمہ داری سے قرض لیں۔

اگر آپ 2021 اور اس سے آگے قرض لینے کے خواہاں ہیں تو ، مسٹر بلیئر کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافے کے امکانات پر غور کرنا اور قرض لینے سے پہلے اس سے جڑی شرائیط پر نظر رکھنا بھی ضروری ہے۔

گولڈن ایگ مارگیج بروکرز کے بانی میکس فیلپس ، قرض کی نفسیات میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے سود کی شرح بڑھ جاتی ہے اور آپ کو قرض ادا کرنے کے لئے مزید وقت درکار ہوتا ہے تو آپ کو قرض کی اقساط کی ادائیگی میں کچھ مہلت مل سکتی ہے۔

وہ مستقبل میں اور حال ہی میں ہونے والی آمدنی ، اخراجات اور توقعات سمیت متعدد عوامل کو دیکھنے کا مشورہ دیتے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ یہ حساب لگانا ضروری ہے کی کتنی مدت کے لئے کتنا قرض لے سکتے ہیں۔
قرض کے حصول میں نرمیوں کے کچھ رسک بھی ہیں جس سے کئی گروپ مراثر ہو سکتیں جن میں عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں جو اپنی اسطتاعت سے ذیادہ قرض لے کر مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ دیگر آنے والے خرچے اور موجودہ ذمہ داریوں پر پہلے سے نظر رکھ کر اقرض لینے کے بعد کی استطاعت کا انداذہ لگایا جا سکتا ہے۔لیکن مسٹر بلیئر کا کہنا ہے کہ قرض دینے کے ذمہ دار قوانین میں نرمی کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ کم آمدنی والے خاندان یا بڑی عمر کے افراد کسی فراڈ یا مجرموں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے مئی تک قرضوں میں نرمی کے اس بل پر بحث روک دی تھی۔
مفت اور خفیہ مالی مشاورت کے لئے ، قومی قرض ہیلپ لائن پر پر رابطہ کریں۔
Call 1800 007 007 to find out how can help.
- ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پروگرام سننے کے طریقے
- کوویڈ 19 اردو میں تازہ ترین خبریں
