ںیوزی لینڈ کی امیگریشن ویب سائٹ پر لکھا گیا ہے کہ کرائسٹ چرچ حملے کے متاثرین اور ان کے خاندان والوں کو "پرمنٹ ریزیڈینسی" کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس سلسلے میں ایک خصوصی ویزا "کرائسٹ چرچ ریسپونس" تشکیل دیا گیا ہے جس کے ذریعے متاثرین نیوزی لینڈ میں مستقل قیام کرسکتے ہیں۔
ویزا کیٹیگری میں خاندان والوں کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔ مندرجہ ذیل افراد خاندان کی کیٹیگری میں شامل ہیں۔
۔ پارٹنر
۔ بچے
۔ والدین
۔ والدین کے والدین
پچیس سال سے کم عمر بچوں کیلئے:
۔ ان کے والدین
۔ والدین کے والدین
۔ بھائی یا بہن
حملے کے متاثرین چوبیس اپریل سے اس ویزا کے لئے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

ںیوزی لینڈ حکومت کے مطابق تقریباّ ایک سو نوّے لوگ اس ویزا کیٹیگری کے لئے اہل ہوں گے۔
ایس بی ایس اردو کوفیس بک اور ٹوئٹر پرفالو کیجئے۔
اور ایس بی ایس اردو ریڈیو پروگرام کو بدھ اور اتوار کی شام رات چھے بجے سنیئے۔
