آسٹریلوی ادارہِ شماریات کے نئے اعداد بتاتے ہیں کہ آسٹریلیا میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر چین میں پیدا ہونے والے افراد ہیں۔
جون 2018 تک کے اعداد کے مطابق آسٹریلیا میں پاکستانیوں کی تعداد 84,340 تک پہنچ چکی ہے۔
دو ہزار سولہ میں ہونے والی مردم شماری کے لحاظ سے ملک میں پاکستانیوں کی تعداد دو سال پہلے تک 69,287 تھی۔ اس طرح پاکستانیوں کی تعداد میں پچھلے دو سال میں اکیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
جون 2018 تک آسٹرلیا میں رہنے والی پاکستانی خواتین کی تعداد 33,090 جبکہ مردوں کی تعداد 51,240 ہے۔
دو ہزار دس سے لے کر دو ہزار اٹھارہ تک آسٹریلیا میں پاکستانیوں کی تعداد میں ایک سو پچھتر فیصد اضافہ ہوا ہے۔
آسٹریلوی ادارہِ شماریات کے مطابق آسٹریلیا میں ستّر لاکھ مائی گرینٹس رہائیش پزیر ہیں۔
اے بی ایس کے نائب ڈائریکٹر مائی گریشن اعداد و شمار، نیل اسکاٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی % 29 فیصد آبادی دوسرے ملکوں میں پیدا ہوئی ہے۔
"آسٹریلیا کی ملٹی کلچرل سوسائیٹی کے لوگوں کا تعلق دنیا کے ہر ملک سے ہے۔ ایک کروڑ اسّی لاکھ افراد جو اس ملک میں پیدا ہوئے ہیں، ان کے علاوہ ہماری سوسائیٹی ثقافتی ہم آہنگی کا مجموعہ ہےجو ہر سال بڑھتا جا رہا ہے۔"
آسٹریلین بیورو آف اسٹیٹسکس کا کہنا ہے کہ ان اعداد میں عارضی و مستقل ویزا رکھنے والے شامل ہیں۔
ادارے کے مطابق یہ ابتدائی اعداد ہیں اور ان میں نظرِ ثانی ممکن ہے۔