کیا انٹرنیٹ کا استعمال آپ کے ذہن پر اثرانداز ہورہا ہے؟

گُوگل، انسٹہ گرام، ای میل، ٹوئیٹر اور دن بھر انٹرنیٹ پر مصروف رہنے سے آپ کی یاداشت اور ذہن دونوں پر اثر پڑسکتا ہے۔

Stress

Growing number of Australians experiencing rental stress Source: Getty Images

آکسفورڈ، ہاورڈ اور ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی  کی ایک بین القوامی ٹیم نے انٹرنیٹ کے ذہن پر اثرسے متعلق ایک اہم ریسرچ کی ہے۔

جرنل آف ورلڈ سائیکیٹری میں جاری کردہ اس ریسرچ کے مطابق انٹرنیٹ کا استعمال ہماری یاد رکھنے کی صلاحیت، کام پر توجہ اور لوگوں سے بات چیت کو تبدیل کرسکتا ہے۔

ریسرچ کے مرکزی مصنف اور ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے ہیلتھ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے سینئیر ریسرچر، ڈاکٹر جوزف فرتھ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال ہمارے ذہن کے افعال کو متاثر کرسکتا ہے۔

" نوٹیفیکیشن اور اسکرین پر ہر لمحے آنے والے پیغامات ہماری توجہ کو تقسیم رکھتے ہیں، جس کے باعث کسی ایک کام پر توجہ رکھنے کی صلاحیت میں کمی آسکتی ہے۔

انٹرنیٹ پر ہمیں چند کلکس کے بعد ہی ہر طرح کی معلومات بڑی آسانی سے مل جاتی ہے ۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اب ہمارے پاس دنیا کی معلومات کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جو ہماری معلومات کو جمع کرنے، اس کو اہمیت دینے اور اس کے ساتھ  سوسائیٹی کے علم میں بھی بڑی حد تک تبیدلی لارہا ہے۔"
ریسرچ کے مطابق دماغی ساخت ایک طویل عرصے میں تبدیل ہوتی ہے، لیکن ایم آر آئی اسکین کے مطابق ان لوگوں کی دماغی سرگرمیوں میں زیادہ تبدیلی آرہی ہے جو لوگ انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال کررہے ہیں۔
"اب یہ نہیات ضروری ہوگیا ہے کہ ہم انٹرنیٹ کے سماج پر اثرات کو جاننے کی کوشش کریں تاکہ ہمیں پتہ چلے کہ کیا تبدیل ہورہا ہے اور کیا نہیں۔"
رپورٹ کے سینئر مصنف، ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے  پروفیسر جیروم سیریس کو انٹرنیٹ کے زیادہ استعمال کے باعث کچھ خدشات ہیں۔

" انٹرنیٹ کے ذہن کو مسلسل بھیجے جانے والے سگنل یا اسٹیمیولائے توجہ کو تقیسم کرتے ہیں جو کئی مسائل کو پیدا کرسکتا ہے۔

توجہ بٹنا اور اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کا سوشل میڈیا سے منسلک ہوجانا نہ صرف ذہنی ساخت اور ذہنی افعال کو بدل سکتا ہے بلکہ معاشرے کو بھی تبدیل کرسکتا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے مصنف ڈاکٹر جاش فرتھ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ نے ہمارے لوگوں سے بات چیت کے انداز کو بھی بدل دیا ہے۔

"اب یہ نہیات ضروری ہوگیا ہے کہ ہم انٹرنیٹ کے سماج پر اثرات کو جاننے کی کوشش کریں تاکہ ہمیں پتہ چلے کہ کیا تبدیل ہورہا ہے اور کیا نہیں۔"

ایس بی ایس اردو کوفیس بک اور ٹوئٹر پرفالو کیجئے۔

اور ایس بی ایس اردو ریڈیو پروگرام کو بدھ اور اتوار کی شام رات چھے بجے سنیئے۔

 


شئیر

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

تخلیق کار Dubravka Voloder
پیش کار Talib Haider
ذریعہ: SBS

Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand