کورونا کی عالمی وبا نے ہر ایک کو کسی نہ کسی طرح متاثر کیا ہے. کوئی وائرس کی زد میں آگیا تو کوئی اس وبا کے پھیلنے سے لگنے والی پابندیوں کا شکار ہوگیا۔ اس عالمی وبا کے اثرات ابھی کم نہیں ہوئے اور اس کی ایک اور لہر نے لوگوں کو متاثر کرنا شروع کردیا. کورونا وائرس سے بچاؤ اور کاروبارِ زندگی کو قائم دائم رکھنے کیلئے کئی طریقے نکالے گئے۔
آن لائن کے ذریعے کام کرنا بھی ایسے ہی طریقوں میں شامل ہے۔ لیکن یہ جدید سہولت ان طالب علموں کیلئے بے سود ہے جو بیرون ملک پڑھائی یا ملازمت کیلئےآسٹریلیا آنا چاہتے تھے۔ ایسے طلبا تمام تر تقاضے پورے ہونے کے باوجود لاک ڈوان میں پھنس کر رہ گئے. ۔بیرون ملک جانے والوں میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے آسٹریلیا جانے کا ارادہ کیا لیکن ان کے انتظامات ادھورے رہ گئے. ۔کورونا وائرس کی وجہ سے آسٹریلیا کی سرحدیں غیر شہری اور غیر رہائشی افراد کے لیے ایک برس سے بند ہیں. ایسے ہی افراد میں پاکستان کے شہر لاہور کے رہائشی بھی شامل ہیں جو ایک برس سے آسٹریلیا کی سرحد کھلنے کی آس میں دن گن رہے ہیں۔
موجیر اختر کی آسٹریلیا کے سفر کیلئے اپنی تیاری آخری مراحل میں تھی مگر وہ کورونا کی وجہ سے بیرون ملک نہیں جا سکے اور اڑھائی برس کیلئے ویزے کی معیاد میں ہر آنے والے دن کی وجہ سے کمی ہو رہی ہے.
ایس بی ایس کے ساتھ گفتگو میں موجیر اختر نے واضح کیا کہ پی آر ہولڈر طالبعلموں کو آسٹریلیا داخل ہونے کی اجازت ہے لیکن غیر رہائشی افراد کو یہ سہولت میسر نہیں ہے
پاکستانی طالب علم موجیر اختر کو برسبین میں واقع آسٹریلیا انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی (اے آئی بی ٹی ) گلوبل میں داخلہ ملا ہے اور انہیں اڑھائی برسوں پر مشتمل دو ڈپلوموں میں تعلیم حاصل کرنی ہے
طالب علم نے افسوس کا اظہار کیا کہ آسٹریلیا میں کوئی رشتے دار نہیں اور نہ ہی آسٹریلین سفارتخانے یا کالج کے ساتھ رابطہ ہوا البتہ حمزہ جٹ نامی دوست آسٹریلیا میں موجود ہیں اور مسلسل اس سے رابطے میں ہیں.
موجیراختر نے بتایا کہ انہوں نے حمزہ کے ساتھ ہی آئیلٹس کا امتحان پاس کیا تھا لیکن حمزہ لاک ڈاؤن اور سفری پابندیوں سے پہلے آسٹریلیا روانہ ہوگئے تھے اور وہ آج تک انتظار میں ہیں کہ کب پابندیاں اٹھائی جاتی ہیں۔
موجیر اخترنے کہا کہ کالج میں فیس کی مد میں 8 ہزار آسٹریلوی ڈالرز جمع کرائے ہیں جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے پریشانی بڑھتی جا رہی ہے
ایک سوال پرموجیر اختر نے بتایا کہ آن لائن کلاسز کا آپشن اُن کے لیے کارگر نہیں. کیونکہ ان کی ڈگری کچن سے متعلق ہے اس میں زیادہ پریکٹیکل کرنے ہوتے ہیں۔
اگر میں آن لائن کلاسز لوں گا تو اس میں فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوگا

Mujeer can not gain on-hand expereince of his cooking and chef education Source: Mujeer Akhtar
طالب علم نے اپنی بے بسی کا اظہار کیا اور بآور کرایا اب صرف انتظار کے سوا اُن کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے
انہوں نے نشاندہی کی کہ اگر وہ کالج سے فیس واپس مانگے گے تو اس پر کٹوتی ہوگی جو ان کے لیے مالی نقصان ہے اس لیے انہوں نے یہی فیصلہ کیا ہے کہ انتظار کریں۔
موجیر اختر نے کہا کہ انتظار بھی ایک حد تک کرسکتے ہیں اور زیادہ دیر ہوئی تو پاکستان میں کوئی اسٹڈی یا ملازمت کی تلاش کریں گے۔.
موجیر نے اپیل کی کہ آسٹریلین حکومت کورونا وائرس کے ایس او پیز کے ساتھ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے بارڈرز کھولنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے اور انہیں کورونا وائرس ٹیسٹ اور قرنطینہ جیسی شرائط کے بعد آسٹریلیا آنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔
وفاقی وزیرِ تعلیم ایلن ٹج کے مطابق مختلف ممالک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور ویکسین کی افادیت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث رواں سال غیر ملکی طلبا کی بڑی تعداد کی آسٹریلیا واپسی کے امکانات معدوم ہیں ۔

Minister for Education Alan Tudge during Question Time in the House of Representatives at Parliament House in Canberra. Source: AAP
ان کا کہنا تھا کہ 2022 سے پہلے اوور سیز اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد میں واپسی ممکن معلوم نہیں ہوتی ۔
بشکریہ انس سعید ۔ پاکستان
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پروگرام سننے کے طریقے
- کوویڈ 19 اردو میں تازہ ترین خبریں
[node_list uuid="0db34209-ba2c-4e43-b312-f207e577a798