ایس بی ایس اردو نے کمیونیٹی سے رابطے کے لئے برسبین میں کمیونیٹی ممبران، سماجی، ادبی، اور کمیونیٹی ورکرز اور کئی مقامی آرگنائیزیشنز کے عہدے داروں سے وہان پہنچ کر بات چیت کی۔ اس سلسلے میں پاکستان آسٹریلیا کلچرل ایسوایشن نے 26 جون بروز اتوار ایک کمیونیٹی فورم کا اہتمام کیا جس میں ڈسکشن فورم، سوال و جواب، اور فیس بُک لائیو کے ذریعے اردو کمیونٹی کے مسائیل و سائیل اور تجاویز پر بات چیت کی گئی۔اس پروگرام ہی کے درمیان ایس بی اردو نے فیس بُک لائیو میں حاضرین کے سوالوں کے جوابات دئے اور اور ان کی رائے جانی۔

بریسبین کے سنّی بنک کمینوٹی ہال میں موجود اردو کمیونیٹی کے علاوہ پاکستانی اور پاکستان کی دیگر قومیتوں کے نمائیندہ افراد کے ساتھ کمیو نیٹی گروپس نے آسٹریلیا آنے والے پاکستانی تارکینِ وطن کے مسائیل پر بات کی۔
سامعین نے تسلیم کیا کہ مختصر وقت میں ہر ایک کے پاس نہیں پہنچا جا سکتا مگر ایس بی ایس آسٹریلیا میں سکونت اور امیگریشن سے جڑے مسائیل پر درست معلومات فراہم کرسکتا ہے۔

اس موقعے پر موجود خواتین نے ایس بی ایس اردو اور دیگرآسٹریلین شہروں کی اردو کمیونیٹی کے درمیان ربط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایس بی ایس کے ملٹی کلچرل کردار کو سراہا۔


Pakistan Australian Cultural Association کے صدر سید اصغر نقوی نے ایس بی ایس اردو اور برسبین جیسے شہروں میں مقیم کمیونیٹی کے درمیان مسلسل ربط کو وقت کی ضرورت قرار دتے ہوئے برسبین کی بڑھتی اردو کمیونیٹی کی قومی سطح پر مستقل نمائیندگی پر زور دیا۔ اس پروگرام کی نظامت ڈاکٹر ارشد حسین نے انجام دی جس میں مقامی شعرا کے ساتھ شعر و سخن کی بزم بھی سجائی گئی۔

ایس بی ایس اردو نے برسبین میں 25 جون کو ہارمونی ویک کی ادبی و شعری نشست کے علاوہ 26 جون کو ایک بڑی کمیونیٹی پکنک میں بھی شرکت کی۔

تیسری عید ملن کمیونیٹی پکنک آسٹریلین کلچر اینڈ آرٹس کے طارق نوید نے میڈو بریک (برسبین) کے ریورڈیل پارک میں منعقد کی جس میں کمیونیٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور اسکی نظامت برسبین کے معروف صحافی خالد بھٹی نے کی۔


برسبین میں موجود کمینوٹی کے کئی اور سرکردہ افراد اور رہنماؤں نے کمیونیوٹی مسائیل پر اپنے خیالات شئیر کئے۔ آسٹریلین پاکستانی نیشنل ایسوایشن یا ’اپنا‘ کے صدر اور مقامی میڈیا گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹر سید شعیب زیدی کا کہنا تھا کہ کمیونیٹی اتحاد کی ضرورت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے خصوصی طور جب نئے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کمیونیٹی کے معاشرتی مسائل میں اضافے کے لئے ابھی سے تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔ ۲۵ جون کی شام ’اپنا‘ نے مقامی ویب چینل کےتعاون سے ادبی نشست منعقد کی جس میں ادبی ذوق رکھنے والے افراد نے اپنے خیالات اور کاوشیں شئیر کیں۔




کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
- “SBS Radio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
