وکٹورین حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسکولوں میں فون کے استعمال کے باعث طلبا تعلیم کے بجائے دیگر سرگرمیوں میں مشغول ہوجاتے ہیں۔
دوسری جانب فون کے باعث طلبا کا ذہن بٹا رہتا ہے اور وہ کلاس میں دھیان نہیں دے پاتے۔
وکٹوریہ کے وزیرِتعلیم جیمز مرلینو کا کہنا ہے کہ اسکول کے طلبا کو اگلے سال سے اپنے موبائل فون بند کرکے لاکر میں رکھنا ہوں گے تاکہ پڑھائی پر زیادہ توجہ دی جاسکے۔
" اس اقدام کے ذریعے اب کلاس میں استاد طلبا کو پڑھانے پر توجہ دیں گے جبکہ طلبا کا دھیان اب تعلیم کی طرف زیادہ راغب ہوگا۔"

وزیرِتعلیم کا مزید کہنا ہے کہ آدھے سے زائد بچے سائبر بولینگ کا شکار ہوئے ہیں۔
" موبائل فون پر پابندی لگا کر ہم اسے اسکول کے دروازے پر ہی روک دیں گے۔"

ایمرجنسی کی صورت میں والدین اسکول کو فون کرکے اپنے بچّے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
صرف ان بچوں کو فون کے استعمال کی اجازت ہوگی جنہیں کوئی مخصوص بیماری ہوگی یا جب ٹیچر کو کلاس میں فون کے ذریعے کوئی کام کرانا ہوگا۔
موبائل فون پر پابندی کا اطلاق 2020 سے ہوگا۔
