آسٹریلیا کے کوالا ریزرو میں پانچ سو سے چھے سو کوالا کی افزائش کی جاتی ہے۔
لیکن حالیہ آگ میں سینکڑوں کی تعداد میں کوالا جل گئے ہیں۔
کوالا کنزرویٹو آسٹریلیا کی صدر سُو ایشٹن کا کہنا ہے کہ یہ کوالا کی آبادی کے لئے نہ صرف افسوسناک بلکہ خطرناک بھی ہے۔
ساڑھے تین سو کوالا کے مرنے کا مطلب ہے کہ ہم [کوالا آبادی کو بڑھانے میں] کئی سال پیچھے چلے گئے ہیں۔
"جتنی زیادہ تعداد میں ہم کوالا کی آبادی بڑھا رہے ہیں اس سے زیادہ تیزی سے وہ مررہے ہیں۔"

Donations provide much needed hydration solutions, burn creams, bandages, nutritional replacement formulas, syringes and bedding for injured koalas. Source: Port Macquarie Koala Hospital
سُو ایشٹن کا کہنا ہے کہ پورٹ میکواری میں ان کی ٹیم نے کئی کوالا کو بچایا ہے۔
لیک ریزرو کی ٹیم نے چودہ زخمی کوالا کو بچالیا ہے۔
لیکن سُو ایشٹن کا کہنا ہے کہ مرنے والے کوالا کی تعداد میں ابھی مزید اضافہ ہوگا کیونکہ آگ ابھی بھی جاری ہے۔
شئیر

