T20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 مرحلے کے افتتاحی میچ میں بارش کی پیش گوئی کے باوجود تماشائیوں سے بھرے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ اور گراؤنڈ سے باہر خوب رونق رہی اور آسٹریلین تماشائیوں نے حریف نیوزی لینڈ کی عمدہ کارکردگی کو دل کھو کر سراہا۔ نیوزی لینڈ نے یہ پیچ ۸۹ رنز سے باآسانی جیت لیا۔ یہ T20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی سب سے بھاری شکست تھی اور 20 اوور کے فارمیٹ میں اآسٹریلیا کی اب تک کی دوسری سب سے بڑی ہار تھی۔
اب تمام نظریں MCG پر ہیں جہاں روایتی حریف بھارت اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے۔ میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور دو ماہ قبل جاری کردہ اضافی اسٹینڈنگ روم ٹکٹ بھی منٹوں میں فروخت ہو گئے تھے۔
علی پاکستان سے ٹورنامنٹ دیکھنے آئے ہیں اور اچھے مقابلے کی توقع رکھتے ہیں۔
وہ اور ان کے دوستوں نے میلبورن جانے سے پہلے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان راؤنڈ 12 کا افتتاحی میچ دیکھا۔
ہم افتتاحی میچ دیکھنے کے بعد میلبورن جا رہے ہیں اور یقیناً ہم ایک زبردست مقابلہ دیکھیں گے

پچھلے سال جب UAE میں T20 ورلڈ کپ 2021 میں ہندوستان اور پاکستان کا آمنا سامنا ہوا تو تقریباً 167 ملین شائقین آلات ٹی وی سیٹس اور آن لائین ڈیوائیسز سے چپکے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے یہ اس وقت تک کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا T20 گیم بن گیا تھا۔
جو لوگ پہلے ہی میلبورن پہنچ چکے ہیں وہ جشن میں شریک ہیں اور کرکٹ کے رنگ برنگے ماحول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
نازیہ شان اور ان کے اہل خانہ نے دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ سڈنی سے میلبورن کا سفر کیا ہے۔
نازیہ نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ میلبورن میں تہوار کا سا ماحول ہے۔
بہت سی چیزیں ہمارے اختیار سے باہر ہیں لیکن ہم کرکٹ کے اس عالمی مقابلے کا جشن منا سکتے ہیں جو ہم سب کو اکٹھا کر رہا ہے
.jpeg?imwidth=1280)
.jpeg?imwidth=1280)
.jpeg?imwidth=1280)
اس بار شین وارن مرحوم کی ٹویٹس یاد آئیں گی لیکن پچھلے سال آسٹریلین لیجنڈ نے ٹوئٹ کیا تھا کہ دنیا بھر میں ایک ارب ناظرین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بھارت پاکستان میچ دیکھیں گے۔ یہ ٹویٹ اب بھی 23 اکتوبر کی جنگ کے بارے میں ناظرین کی تعداد متعین کرتا ہے۔ اس بار بھی ٹی وی اور دیگر پلیٹ فارمز اس میچ کو دئکھنے والوں کی تعداد ایک ارب سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

Courtesy ICC/PCB
