گزشتہ مہینے اُوبر ڈرائیورز نے ادارے کے خلاف ملازمین کے حقوق سے متعلق برطانیہ کے سپریم کورٹ میں کیس جیتا تھا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ اُوبر ڈرائیورز کو خود ساختہ ملازم یا سیلف ایمپلائڈ نہیں کہا جاسکتا۔
ججز نے کیس میں ریمارکس دیئے کہ اُوبر ڈرائیورز کو ورکر ہی تصور کیا جائے۔
کیس کے فیصلے کے وقت اُوبر کا کہنا تھا کہ کیس کی شروعات سے ہی ادارے نے اپنا کاروباری ماڈل بدلنے کے لئے کام کرنا شروع کردیا ہے۔
بی بی سی کی تازہ رپورٹ کے مطابق رائڈ شئیرینگ ایپ کمپنی برطانیہ میں ڈرائیورز کو کم سے کم اجرت، چھٹیاں اور پینشن بھی دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پروگرام سننے کے طریقے
- کوویڈ 19 اردو میں تازہ ترین خبریں
- کو سرچ کرکے انسٹال کیجئے SBS Radio ہماری موبائیل ایپ