حکومتی اتحاد نے اپنی انتخابی مہم میں معیشت کو مرکزی اہمیت دی ہے۔
بڑی جماعتوں نے ہر دفعہ کی طرح اس مہم میں بھی ٹیکس نظام میں اصلاحات اور کٹوتی کی بات کی ہے۔
ٹیکس پالیسی ایک ایسا موضوع ہے جس پر ووٹرز پارٹی کا انخاب کریں گے۔
حکومتی اتحاد کا کہنا ہے کہ معاشی پالیسی میں متسوط طبقوں کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
کم اجرت کمانے والے ایک کروڑ افراد کے ٹیکسوں میں کمی کی جائے گا جس کے باعث فی کس ایک ہزار اسّی ڈالر کا فائدہ ہوگا۔
لیبر پارٹی نے اس کمی کی حمایت کی ہے اور ٹیکس چھوٹ کو دوگنا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Source: SBS News
لبرل یا لیبر۔ کس کی ٹیکس پالیسی آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی؟
حکومتی اتحاد نے ٹیکس بریکٹ کو کم کرنے کے علاوہ ٹیکس ریٹ میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ 2024 تک چالیس ہزار سے دو لاکھ ڈالر کمانے والوں کو فی ڈالر تیس سینٹ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
لیبر نے اس پالیسی کی سخت مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت صرف امیروں کا ہی سوچ رہی ہے۔
ملک میں سالانہ چالیس ہزار ڈالر سے کم کمانے والے افراد کی تعداد سینتیس لاکھ ہے۔ لیبر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکس چھوٹ اس طبقے کو ملنی چاہیئے۔
گرینز نے ان پالیسیوں کی مخالفت کی ہے سوائے ان کے جن میں متسوط طبقے کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس پر اداروں کو دی جانے والی سبسیڈیز کو ختم کیا جائے اور کمپنی ٹیکس ریٹ کو تیس فیصد تک لایا جائے۔

Source: AAP
زیادہ ٹیکس زیادہ خرچہ
اگرچہ حکومت کا کہنا ہے کہ نئے ترقیاتی پروگراموں کے لئے نئے ٹیکس نہیں لگائے جائیں گے، لیبرپارٹی کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکس پالیسی میں کئی جگہوں پر ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کرے گی جس کے ذریعے حکومت کو دو سو ارب ڈالر کا ریوینیو ملے گا۔
لیبر کا کہنا ہے کہ اگر ان کی پارٹی حکومت بنائی گی تو پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے " نیگیٹو گیئرنگ" ختم کردی جائے گی۔
لیبر کا کہنا ہے کہ ان کی پالیسی میں پہلی دفعہ گھر خریدنے والوں کو بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ جس پر حکومت اور ہاؤسنگ سیکٹر نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے گھروں کی قیمتیں نیچے جبکہ کرایوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
اضافی بجٹ
لبرل پارٹی کی جانب سے معیشت کے موضوع کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔
"لیبر پارٹی پیسوں کو نہیں سنبھال سکتی" کا مشہور نعرہ ایک دفعہ پھر ذور پکڑ رہا ہے اور دیگر کیمپین میں اس کا استعمال کیا جارہا ہے۔
دونوں پارٹیوں کی جانب سے اضافی بجٹ کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔
حکومتی اتحاد اگلے مالی سال کے لئے 7.1 ارب ڈالر کے اضافی بجٹ کو پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
اس کے علاوہ حکومتی قرضوں کا اگلے دس سال میں ختم کرنے کا منصبہ بھی بنایا جارہا ہے۔
شئیر

