بیگم عالیہ خاتون صدیقی ساؤتھ کی ۱۰۰ ویں سالگرہ کا جشن ان کے خاندان کے ساتھ جنوبی ایشیائی کمیونیٹی کے لئے خاص اہمیت کا حامل تھا۔
ان کی صاحبزادی شہناز حیدر کو ملکہ برطانیہ کی وفات پر ایک بار پھر وہ دن یاد آگیا۔ کیونکہ اس دن انہیں ملکہ برطانیہ کا مبارکباد کا خصوصی خط موصول ہوا تھا جسے بیگم عالیہ بڑے اشتیاق سے سب کو دکھایا کرتی تھیں۔


آسٹریلوی/پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیت بیگم عالیہ خاتون (والدہ شہناز حیدر) اتوار 12 جون 2011 کو سڈنی میں انتقال کر گئیں تھیں۔ان کی عمر ۱۰۰ سال سے ذیادہ تھی اور وہ سڈنی کے ادبی و سماجی اور کمیونیٹی کے حلقوں میں سب سے ذیادہ چاہی جانے والی مدر آف سڈنی کے نام سے پکاری جاتی تھیں۔
شہناز حیدرنے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ ان کی والدہ ملکہ کے خط اور تصویر کو وصول کرکے بہت مسرور ہوئی تھیں اور اس عمر میں ان کی اس خوشی کو دیکھ کر ان کا خاندان بھی مسرت محسوس کر رہا تھا۔
ساؤتھ ایشین مسلم ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا (ساماء) کی سالانہ تقریب جشن بزرگ میں عالیہ بیگم کی سویں سالگرہ کا باقاعدہ جشن 12 مارچ 2011 کو اوبرن ٹاؤن ہال سڈنی میں منایا گیا تھا۔


۲۲ جون 2011 کو نیو ساؤتھ ویلز کے MLC رکن شوکت مسلمانی کی پیش کردہ تحریک پر نیو ساؤتھ ویلز کی قانون ساز کونسل نے بیگم عالیہ خاتون صدیقی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اور جنوبی ایشیا کے لوگوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔
______________________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔ی یا ہمیں فیس بک پر فالو کریں۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
اردو پرگرام سننے کے طریقے
“SBS Radio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے




