کھیلوں کی دنیا : تمام نظریں ایشیا کپ کے پاک بھارت مقابلے پر

The President of Sri Lanka Cricket Shammi Silva and the President of the Emirates Cricket Board in UAE, posed for a photograph with the Men’s Asia Cup Trophy at launching ceremony in UAE.

The #AsiaCup2022 trophy was unveiled in UAE by Minister of Tolerance and Coexistence and Chairman .@EmiratesCricket

لیفٹ آرم بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ اور انگلینڈ سیریز سے باہر ۔ ایشیا کپ میں صرف بھارت ہی حریف نہیں،شاداب خان۔نیدر لینڈز میں بھارتی پاکستانی ٹیم کے فین کیوں؟ ۔کشمیر پریمیئر لیگ میں اوورسیز واریئرز نے مظفر آباد ٹائیگرز کو مات دے دی۔


ایک ایسے وقت جب شائیقینِ کرکٹ کی نظریں ۲۸ اگست کو متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میگا ٹورنامنٹ ایشیا کپ کے پاک بھارت مقابلے پر ٹکی ہیں پاکستنی کرکٹ ٹیم کو ٹورنامنٹ سے پہلے بڑا دھچکا لگا ہے لیفٹ آرم بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ اور انگلینڈ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں پیسرشاہین آفریدی دورہ سری لنکا کے دوران دائیں گھنٹے کی انجری کا شکار ہوئے تھے ایم آر آئی رپورٹ کے مطابق شاہین آفریدی کے گھٹنے میں پانی پڑا ہے فاسٹ بولر اسکواڈ کے ساتھ نیدرلینڈز سے دبئی جائیں گے جہاں ان کا علاج کیا جائے گا شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کے باؤلنگ اٹیک کے اہم کھلاڑی تھے انہوں نے گزشتہ سال آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کی بیٹنگ لائن سمیت دیگر ٹیموں کو مشکلات سے دوچار کیا تھا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا نیدر لینڈز میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو مس کریں گے ان کے لیے دعا گو ہوں کہ وہ جلد صحتیاب ہوں ادھر بیٹسمین آصف علی کا ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف موقع ملا تو پازیٹو کرکٹ کھیلوں گا مڈل آرڈر کو کم اوورز ملتے ہیں ، کوچز ہمیں اسی کے مطابق پلان کا بتا رہے ہیں یو اے ای میں ماضی میں جو اننگز کھیل چکا ہوں اس سے بہتر کروں گا یواے ای میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اچھا کھیلا اب مزید اچھا کریں گے ایشیا کپ میں صرف بھارت کو ہی حریف نہیں سمجھ رہا ، سب ٹیموں پر فوکس ہے ۔ دبئی میں فائنل سمیت 10میچ کھیلے جائیں گے، ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست سے ہو رہا ہے جس میں پہلا مقابلہ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا جبکہ اگلے ہی روز یعنی 28 اگست کو انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔خیال رہے کہ انڈین فاسٹ بولرز جسپریت بمرا اور محمد شامی بھی انجری کے باعث ایشیا کپ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نیدر لینڈز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کر چکا ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔روٹرڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے دو بھارتی شہری بھی اسٹیڈیم آئے جن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں تمام کھلاڑی ان کے فیورٹ ہیں صرف سوشل میڈیا پر ہی منفی باتیں ہوتی ہیں دونوں ممالک میں رہنے والوں کے دل ایک ہی ہیں
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی دستے میں شامل دو باکسرز روپوش ہو گئے برمنگھم اور لندن میں منعقد ہونے والی گیمز کے اختتام کے بعد کھلاڑی نذیر اللہ خان اور سلمان بلوچ غائب ہوئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق دستے کی وطن واپس روانگی کے لیے دونوں باکسرز ہوٹل لابی میں نہیں آئے جب مینجمنٹ کی جانب سے ہوٹل کے کمرے چیک کیے گئے وہ وہاں بھی موجود نہیں تھے دونوں باکسرز کے پاسپورٹس اور ٹکٹس قومی دستے کے حکام کے پاس ہیں پاکستان کی باکسنگ ٹیم ان روپوش ہونے والے باکسرز کے بغیر ہی واپس روانہ ہوئی جبکہ پاکستان حکام کی طرف سے کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ اور برطانوی پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی جانب سے پانچ باکسرز نے شرکت کی۔

بشکریہ: کھیلوں کے صحافی انس سعید (نیدر لینڈ)
__________________________________

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand