پاکستان کے رمضان ڈرامے اب ملک ہی نہیں کئی دیگر ممالک میں بھی پسند کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں، ان ڈراموں کی خاص بات ان کا ہلکے پھلکے انداز میں معاشرتی مسائل سے متعلق آگاہی بیدار کرنا ہے ۔
اس سال ان ڈراموں میں ایک نئی بات نوجوان نسل کی شمولیت اور نئے موضوعات سامنے لائے گئے ہیں ۔ علی دایان رمضان ڈرامے ’’تم لڑکے بھی نا ‘‘ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ڈارمے کی فیلڈ میں آتے ہوئے بیک اپ پلان بھی ذہن میں رکھنا چاہئے ۔
علی دایان کہتے ہیں کہ وہ اگرچہ گذشتہ دس سال سے میڈیا کی صنعت سے وابستہ ہیں لیکن انہوں نے اپنی تعلیم کبھی نہیں چھوڑی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ آج کے دور میں ڈگری سے بھی زیادہ ضروری انسان کا ہنر مند اور ذہین ہونا ہے۔







