نوجوان اداکار سمیع خان: ننھے فنکار سے ٹین ایج اسٹار تک

Actor Sami Khan

Credit: Kaukab Jahan/SBS Urdu

سال 2018 میں ایک رمضان پلے میں بطور چائلڈ اسٹار شہرت پانے والے سمیع خان آج کل کن پروجیکٹس کا حصہ ہیں اور آگے اپنے کیرئیر کے لئے کیا توقعات رکھتے ہیں سنئے اس پوڈکاسٹ میں ۔


سمیع خان پاکستانی ڈراموں کا شناسا چہرہ ہیں۔ انہوں نے شوبز کا اغاز بچپن میں ہی اشتہاری فلموں سے کردیا تھا۔

اس کے بعد ڈراموں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرتے رہے اور اب ٹین ایج کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔

سال 2018 میں صرف دس سال کی عمر میں رمضان پلے سنو چندا سے سمیع راتوں رات اسٹار بن گئے۔ اس سال بھی ہم ٹی وی پر کے رمضان پلے "تم لڑکے بھی نا" میں سمیع جین زی کے ایک لڑکے کا کردار ادا کررہے

انہوں نے اپنی ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں بتایا کہ میرے نئے رمضان پلے میں میرا کردار جین زی کی نمائندگی کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہئ کہ ایک اداکار کے لیے سوشل میڈیا پر نظر آنا بھی ضروری ہے جبکہ مستقبل میں کس کردار میں کود کو دیکھتے ہیں اس حوالے سے ان کا کہنا تجا کہ فلم میں میں ایک مضبوط ولن کا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now