SKIP TO MAIN CONTENT

صوفی راک گلوکار فرحان شاہ، جو سُروں کے ذریعے دلوں کو جوڑ رہے ہیں

Farhan Shah_Facebook official3.jpg
Credit: Supplied by Farhan Shah, Facebook page

آسٹریلیا میں مقیم گلوکار فرحان شاہ نہ صرف ایوارڈ یافتہ کمپوزر اور میوزک پروڈیوسر ہیں بلکہ وہ اپنی موسیقی کے ذریعے مختلف کمیونیٹیز کو قریب لاکر یکجہتی اور محبت کا پیغام بھی عام کررہے ہیں۔ سنئے فرحان شاہ کے سفر کی کہانی خود ان کی زبانی۔


تاریخِ اشاعت بجے

By Rehan Alavi

ذریعہ: SBS


Skip to podcast episode content

آسٹریلیا میں مقیم گلوکار فرحان شاہ نہ صرف ایوارڈ یافتہ کمپوزر اور میوزک پروڈیوسر ہیں بلکہ وہ اپنی موسیقی کے ذریعے مختلف کمیونیٹیز کو قریب لاکر یکجہتی اور محبت کا پیغام بھی عام کررہے ہیں۔ سنئے فرحان شاہ کے سفر کی کہانی خود ان کی زبانی۔


ایڈیلیڈ میں مقیم صوفی گلوکار فرحان شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گرجا گھروں، مندروں، گردواروں، اسکولوں اور کمیونٹی ہالز میں قوالی پیش کی ہے۔ ان محافل میں مختلف کمیونٹیز کی بھرپور شرکت آسٹریلیا کے تنوع اور باہمی احترام کی عکاسی کرتی ہے۔

فرحان شاہ نے گلوکاری کا آغاز اسکول کے زمانے میں کیا اور بعد میں اشتہاری دھنوں، موسیقی کی تیاری اور باقاعدہ تربیت کے ذریعے اپنا فنی سفر آگے بڑھایا۔ فلم "زندگی کتنی حسین ہے" کے لیے ان کی آواز میں ریکارڈ ہونے والی مقبول منقبت نے انہیں صوفی گلوکار کے طور پر نئی شناخت دی۔

فرحان شاہ کے مطابق، تارکین وطن کو اپنی زبان، ثقافت، لباس اور روایات اپنانے میں جھجھک محسوس نہیں کرنی چاہیے۔ کثیرالثقافتی آسٹریلیا میں سب برابر ہیں اور ہر شخص کو دوسروں کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے اپنی شناخت کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے

_________________________________________
نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے اردو پروگرام سنئے۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے

 


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now