کنزہ ہاشمی پاکستانی ڈرامہ اور فلم کی نامور اداکارہ ہیں۔ کئی یادگار کردار اداکیے۔حال ہی میں اختتام پذیر پونے والے پاکستان میں طلبہ سیاست کی مشکلات اور پیچیدگیوں پر مبنی ڈرامہ سیریل لیڈر میں، ان کے ایک ظلم اور جبر کے نظام کے خلاف کھڑی ہونے والی رباب کے کردار کو بے حد پزیرائی ملی۔ اب اُن کی فلم آرٹسٹ ریلیز ہورہی ہے جو خواتین کی مختاری کے موضوع پر بننے والی اینتھولوجی فلم شی روز کا حصہ ہے۔ اس خصوصی گفتگو میں کنزہ ہاشمی نے اپنی فلم اورآنے والے پروجیکٹس کے بارے میں بات کی۔
پاکستانی ڈرامے میں بھی اب عورت کے مضبوط اور خود مختار کردار لکھے جارہے ہیں۔ یہ کہنا ہے پاکستانی ڈراموں کی مقبوک اداکارہ کنزہ ہاشمی کا۔ کنزہ ہاشمی اپنی نئی فلم میں ایک منفرد کردار ادا کررہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ کوئی بھی کردار کو قبول کرنے سے پہلے ضرور دیکھتی ہیں کہ وہ عورت کس طرح سے دوسری خواتین اور نوجوانوں کو انسپائر کر رہی ہے۔
نئی نسل عمر اور خوبصورتی کے روایتی معیار سے نکل کر بہت اگے جاچکی ہےاداکارہ کنزہ ہاشمی
کنزہ ہاشمی پاکستانی ڈرامہ اور فلم کی نامور اداکارہ کئی یادگار کرداروں کے باعث مقبول ہیں۔ پاکستان میں طلبہ سیاست کی مشکلات اور پیچیدگیوں پر مبنی ڈرامہ سیریل لیڈر میں، ان کے ایک ظلم اور جبر کے نظام کے خلاف کھڑی ہونے والی رباب کے کردار کو بے حد پزیرائی ملی۔






