معروف گلوکار سلیم جاوید پاکستان کی موسیقی کی دنیا کا ایک نمایاں نام ہیں، جنہوں نے اپنی منفرد آواز، دلکش انداز اور پُرجوش فوک اور پاپ کی رنگ برنگ گائیکی کے ذریعے بے شمار مداحوں کے دل جیتے۔ ان کے گائے ہوئے گیت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقیم جنوبی ایشیائی کمیونٹی میں بے حد مقبول ہیں۔ سلیم جاوید کی پرفارمنس میں روایتی ، جدید موسیقی اور اسٹیج پر بھرپور توانائی کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے.وہ آسٹریلیا میں بھی اپنی شاندار گائیکی کے باعثوہ آسٹریلین شائقین کے دلوں پر بھی راج کر رہے ہیں۔ سلیم جاوید کی ایس بی ایس سے گفتگو سنئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
معروف پاکستانی پوپ میوزک اسٹار سلیم جاوید کا آسٹریلیا میں اپنے تجربے کے بارے میں کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح یہاں آسٹریلیا میں بھی ان کے پرستاروں نے ان کی بہت پزیرائی کی ہے اور آسٹریلیا کے پرُسکون ماحول اور نظم و ضبط انہیں بہت پسند ہے۔ سلیم جاوید اس بات سےمتفق ہیں کہ آسٹریلیا میں بھی توانائی، بھرپور تفریح اور موسیقی کی حقیقی روح کو سراہا جاتا ہے۔
سلیم جاوید اور کاشف خان دونوں سڈنی میں ہونے والے کنسرٹ میں اپنے فن کا مطاہرہ کر رہے ہین۔
____
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
شئیر





