اسپورٹس راونڈ اپ : پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا

AFC , Women Asia Cup

Credit: Asian football cup

اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کا فائنل ، آسٹریلیا اور جاپان کے درمیان کل کھیلا جائے گا , ایران ، امریکہ اوراسرائیل کے درمیان کشیدگی ، پی ایس ایل کا میلہ بروقت کروانے کی کوششیں , پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا بنگلہ دیش سے شکست پر شاہد آفریدی کا سخت ردعمل سلیکشن کمیٹی پر تنقیید۔


اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کا فائنل کل سڈنی میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں چین پی آر کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ جاپان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مضبوط کی یہ مقابلہ 2018 کے فائنل کا ری میچ بھی ہوگا جہاں جاپان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اب دونوں ٹیمیں ٹرافی کے لیے ٹکرانے کو تیار ہیں.

Pakistani Bowler Shaheen Afridi
Credit: Lahore Qalandar

پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے جا رہا ہے جہاں لاہور قلندر اور حیدرآباد کنگز آمنے سامنے ہوں گے مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے فلائٹس کا شیڈول درہم برہم ہو چکا فلائٹس میں مسائل کی وجہ سے دیگر روٹس پر غور کیا جا رہا ہے کھلاڑیوں کو سفری شیڈول ارسال کر دیے گئے ہیں آسٹریلینز سمیت اب تک کسی غیر ملکی کھلاڑی نے اپنی فرنچائز یا بورڈ کو عدم دستیابی سے آگاہ نہیں کیا جبکہ لاہور قلندر نے شاہین آفریدی کی قیادت میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے کیریئر کے دوران 100 انٹرنیشنل میچز کی قیادت کی۔ وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے جونیئر اور سینئر دونوں سطح پر آئی سی سی ٹائٹلز جیتے، جبکہ ان کی قیادت میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی نمبر 1 بھی بنا۔

Sarfaraz Ahmed
Credit: PCB

سرفراز احمد کے مطابق 2006 کا انڈر 19 ورلڈ کپ اور 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فتح ان کے کیریئر کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہے.

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم کی ناکامیوں کی ذمہ داری سیلیکشن کمیٹی پر عائد ہوتی ہے

Shahid Afridi
Credit: Shahid Afridi

کمیٹی میں شامل افراد نے خود بہت کرکٹ کیھلی مگر اس کے باوجود انہیں پتا ہی نہیں کہ کس فارمیٹ کے لیے کون سا کپتان موزوں ہے ایسے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جنہوں نے ڈومیسٹک یا فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہت کم میچز کھیلے.

ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now