SKIP TO MAIN CONTENT

چھٹے ورلڈ نو میڈ گیمز میں پاکستان نے رسہ کشی میں بھارت کو شکست دے دی

Nawab Furqan with team
Credit: Supplied by M,Bilal/Furqan

ٹیسٹ سیریز کا آخری معرکہ قومی کرکٹ ٹیم کی برمنگھم میں شاہ چارلس سے ملاقات، چھٹے ورلڈ نو میڈ گیمز میں پاکستان نے رسہ کشی میں بھارت کو شکست دے دی ،ویمن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز,jجبکہ پاکستانی نوجوان کھلاڑی کی حادثے نے ٹانگ چھین لی عزم نہ چھین سکا


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

ذریعہ: SBS


Skip to podcast episode content

ٹیسٹ سیریز کا آخری معرکہ قومی کرکٹ ٹیم کی برمنگھم میں شاہ چارلس سے ملاقات، چھٹے ورلڈ نو میڈ گیمز میں پاکستان نے رسہ کشی میں بھارت کو شکست دے دی ،ویمن ٹی ٹونٹی ایشیا کپ پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز,jجبکہ پاکستانی نوجوان کھلاڑی کی حادثے نے ٹانگ چھین لی عزم نہ چھین سکا


پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے خصوصی ملاقات ہوئی یہ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی موجود تھے شاہ چارلس نے قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ جبکہ دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم کو ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سیریز کا ایک ٹیسٹ ابھی باقی ہے۔

پاکستان دستے کے سربراہ نواب فرقان خان کے مطابق رسہ کشی میں بھارت اور کوریا کو شکست پاکستان کی مسلسل دو شاندار فتوحات کامیابی کھلاڑیوں کی بھرپور محنت کا ثمر ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان نے ماس ریسلنگ میں دو برونز میڈلز اپنے نام کرلیے۔ محمد عاصم نے 90 کلوگرام جبکہ اقرا نصیب نے 90 کلوگرام سے زائد کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت لیا دونوں نے ایرانی حریفوں کو مات دی نواب فرقان خان نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کامیابی کو پاکستان کے لیے قابلِ فخر قرار دیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو 35 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے جواب میں 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ ویمنز ٹیم پاکستانی بولنگ اٹیک کے سامنے بے بس رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 84 رنز پر ڈھیر ہوگئی میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے والی منیبہ علی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا.

پاکستان میں کبڈی کھیلنے کا شوقین کھلاڑی جس نے 3 سال قبل ایک خوفناک حادثے میں اپنی ایک ٹانگ گنوا دی لیکن ہمت نہ ہاری ایک ٹانگ سے محروم ہونے کے باوجود پیرا ایتھلیٹ بن کر اپنی نئی پہچان بنائی اور ریکارڈ ہولڈر بھی بن گئے ان کا کہنا ہے کہ وہ ایشین پیرا اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور پُرامید ہیں کہ ملک کا نام روشن کریں گے یہ ایک ایسی باہمت داستان ہے جو ثابت کرتی ہے کہ عزم حوصلہ اور جذبہ ہو تو بڑی سے بڑی مشکل بھی انسان کا راستہ نہیں روک سکتی.

ایس بی ایس اردو کے لیے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی

___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now