SKIP TO MAIN CONTENT

پاکستان رپورٹ: دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کامیاب سیریز 1-1 سے برابر

WhatsApp Image 2026-08-07 at 06.17.50.jpeg
Source: Facebook / PCB

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کامیاب سیریز 1-1 سے برابر، ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان اور فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی


تاریخِ اشاعت بجے

ذریعہ: SBS


Skip to podcast episode content

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کامیاب سیریز 1-1 سے برابر، ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان اور فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی


پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر 2023 کے بعد پہلی اوے ٹیسٹ فتح اپنے نام کر لی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم چوتھے روز دوسری اننگز میں صرف 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 75 رنز کا ہدف ملا جو قومی ٹیم نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ یاد رہے قومی ٹیم نے کسی بھی حریف کو اس کی سرزمین پر 8 ٹیسٹ میچز کے بعد پہلی بار شکست دی۔ آئیے سنتے ہیں بابر اعظم نے اس فتح پر کیا کہا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 15 سے 30 اگست تک پاکستان ہاکی ٹیم نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں ڈیرے ڈالے گئی اور گرین شرٹس کی قیادت ابوبکر محمود کریں گے جبکہ عماد شکیل بٹ، محمد عبداللہ، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت، عدیل لطیف، علی رضا، سفیان خان,عمر مصطفیٰ ،عبد المتان،وقار سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ ایس بی ایس سے خصوصی گفتگو میں قومی کپتان ابوبکر محمود نے کیا کہا آئیے آپ کو سناتے ہیں

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر فاطمہ زہرہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ وہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے میڈل جیتنے والی پہلی خاتون باکسر بن گئیں۔ فاطمہ زہرہ کا کہنا ہے کہ اس تاریخی کامیابی کے لیے انہوں نے لمبا سفر طے کیا۔ ان کے مطابق پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز اور باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے خواتین کے 57 کلوگرام باکسنگ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ تاریخی اعزاز اپنے نام کیا۔ فاطمہ زہرہ نے ایس بی ایس سے خصوصی گفتگو میں کیا کہا آئیے جانتے ہیں

ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now