اسپورٹس راونڈ اپ: آسٹریلیا کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

CRICKET AUSTRALIA ENGLAND
Captain Steve Smith of Australia looks with his team during day one of the Second Men’s Ashes Test between Australia and England at The Gabba in Brisbane, Thursday, December 4, 2025. Source: AAP / JONO SEARLE/AAPIMAGE

ورلڈ چیمپئن سپین نے ارجنٹینا سے فیفا رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھین لی, ویمن ون ڈے سیریز پاکستان کا سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز اور پاکستان کی سحر وائیں نے جوڈو کے بعد ویٹ لفٹنگ میں بھی تاریخ رقم کردی


تاریخِ اشاعت بجے

ذریعہ: SBS


Share this with family and friends


ورلڈ چیمپئن سپین نے ارجنٹینا سے فیفا رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھین لی, ویمن ون ڈے سیریز پاکستان کا سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز اور پاکستان کی سحر وائیں نے جوڈو کے بعد ویٹ لفٹنگ میں بھی تاریخ رقم کردی


فیفا ورلڈ کپ 2026 کا تاج سجتے ہی اسپین نے 16 سال بعد ایک بار پھر عالمی فٹبال پر حکمرانی قائم کر دی۔ اسپین فیفا کی مردوں کی عالمی رینکنگ میں دوبارہ نمبر ون بن گیا، جبکہ سابق عالمی چیمپئن ارجنٹینا دوسرے نمبر پر چلا گیا۔ فیفا کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دینے والی اسپینش ٹیم نے جنوری کے بعد دوبارہ عالمی نمبر ایک کا اعزاز حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ اسکواڈ میں الیکس کیری، جوش انگلس، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ کپتان پیٹ کمنز، اسٹار فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور اسپنر نیتھن لیون انجری سے صحت یاب ہو کر ٹیم میں واپس آ گئے۔ یہ دو میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، جس کا پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اگست ڈارون جبکہ دوسرا 22 سے 26 اگست میکے میں کھیلا جائے گا۔

ہمبنٹوٹا میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے 211 رنز کا ہدف صرف 43 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے فتح اپنے نام کر لی۔ گل فیروزہ نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کامیابی میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ میچ کے بعد گل فیروزہ نے کیا کہا اپکو سناتے ہیں

پاکستانی ویٹ لفٹر سحر وائیں نے کہا کہ 2023 کی نیشنل گیمز کے بعد انہوں نے جوڈو چھوڑ کر ویٹ لفٹنگ کا رخ کیا۔ صرف 4 ماہ میں ریکارڈ بنایا، 8 ماہ میں نیشنل میڈلسٹ بن گئیں اور تمام کیٹیگریز میں سب سے زیادہ وزن اٹھایا۔ سحر وائیں کا کہنا تھا کہ سپورٹس میں آئیں ضروری نہیں وہ ویٹ لفٹنگ کریں کیونکہ جس طرح کے معاشرے میں ہم رہ رہے ہیں اس میں لڑکیوں کے لئے فزیکل بہادر ہونا بہت ضروری ہو گیا ہے ایس بی ایس سے خصوصی گفتگو میں سحر وائیں نے کیا کہا جانتے ہیں

ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now