ہاکی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا اور بنگلہ دیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر کردیا۔ فیصلہ کن معرکے میں بھارت کا جارحانہ کھیل چھایا رہا اور قومی ٹیم دباؤ میں نظر آئی۔ انگلینڈ سے 1-4 شکست اور ویلز سے 3-3 ڈرا کے بعد پاکستان کو ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے بھارت کے خلاف فتح درکار تھی مگر شکست نے پاکستان کا ورلڈ کپ سفر گروپ مرحلے میں ہی ختم کردیا۔ آئیے ہاکی کپتان ابوبکر کی گفتگو سنتے ہیں
بنگلہ دیش نے ٹیسٹ کرکٹ میں کینگروز کو اسی کی سرزمین پر 9 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ کینگروز کے خلاف بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پہلی فتح ہے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے دیا گیا 57 رنز کا ہدف بنگلہ دیش نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا پہلی اننگز میں 198 اور دوسری اننگز میں 284 رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں شاندار 426 رنز بنا کر میچ پر گرفت مضبوط کر لی تھی۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے شکست کو آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دے دیا
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں پاکستانی اسکواش کھلاڑی ثناء بہادر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی راشیل گرینا کو 1-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا قوتِ سماعت و گویائی سے محروم ثناء بہادر کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے قابلِ فخر ہے۔ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز تھی۔ثناء بہادر کے والد نے کہا کہ بیٹی کا اگلا ہدف ورلڈ چیمپئن شپ ہے ایس بی ایس سے خصوصی گفتگو میں ثناء بہادر کے والد کیا کہا آئیے جانتے ہیں۔





