کھیل سب کے لئے : میلبرن کے ایک فٹبال کلب نے اپنی ٹیم منیجر کے لئے خصوصی حجاب مرچنڈائز متعارف کروایا ہے

ٖFatemah and Asad
Credit: Supplied by Fatemah

آسٹریلیا ایک ایسا ملک ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے جہاں متنوع پس منظر کے افراد ایک دوسرے کی ثقافت کا احترام کرتے ہوئے آپس کے اختلاف کو قبول کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ یہاں ہر شخص کے لئے یکساں مواقع اور شمولیت کا احساس موجود ہے ۔ میلبرن کے ایک کلب نے اسی تصور کے تحت اپنی ایک ٹیم منیجر کے لئے خصوصی حجابی مرچنڈائز متعارف کیا ہے ۔

تاریخِ اشاعت بجے

By Warda Waqar

ذریعہ: SBS

Share this with family and friends

آسٹریلیا ایک ایسا ملک ہونے پر فخر محسوس کرتا ہے جہاں متنوع پس منظر کے افراد ایک دوسرے کی ثقافت کا احترام کرتے ہوئے آپس کے اختلاف کو قبول کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ یہاں ہر شخص کے لئے یکساں مواقع اور شمولیت کا احساس موجود ہے ۔ میلبرن کے ایک کلب نے اسی تصور کے تحت اپنی ایک ٹیم منیجر کے لئے خصوصی حجابی مرچنڈائز متعارف کیا ہے ۔

فاطمہ میلبرن کے شمال میں یونی ہلز ایگلز فٹ بال کلب میں بطور رضاکار ٹیم منیجر کی خدمات انجام دیتی ہیں جو اپنے مخصوص حجاب کے انداز کی وجہ سے ٹیم کی مرچنڈائز کٹ پہنے سے قاصر تھیں

کلب کے وائس پرذیڈنٹ اسد شاہین کا کہنا ہے کہ ایک سوال سے یہ کہانی شروع ہوئی جس کا اختتام انتہائی خوبصورت ہے جس مین ہر ایک کے لئے قبولیت اور شمولیت کا نظرہ موجود ہے

فاطمہ کہتی ہیں اسد نے جب پہلی بار مجھ سے میرے مخصوص حجاب کے مطابق مرچنڈائز تیار کرنے کی بات کی تو مجھے یہ محض مذاق ہی لگا لیکن اس مذاق کا اختتام خوش کن تھا ،

فاطمہ کے مطابق اب بہت سے لوگ ان سے اس خصوصی مرچنڈائز کے بارے میں دریافت کرتے ہیں اور وہ بہت خوشی اور فخر سے اپنا مرچنڈائز پہنتی ہیں

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now