پنک اسٹمپ : چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کے لئے کھیلا گیا ٹورنامنٹ پاکستانی خواتین نےجیت لیا

Pakistani Team at pink stump event

Credit: Supplied by Sabeen Nasir

دنیا بھر میں اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے سرطان سے منصوب ہے اور آسٹریلیا میں بھی مخلتف سرگرمیوں کے تحت چھاتی کے سرطان سے آگاہی بڑھانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ سڈنی میں پنک اسٹمپ کے نام سے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ بھی اسی طرح کی ایک آگاہی مہم کا حصہ تھا جس میں پاکستانی خواتین پر مشتمل ٹیم نے کامیابی حاصل کی، ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں ان خواتین کا کیا کہنا تھا سنئے اس پوڈکاسٹ میں۔


Key Points
  • چھاتی کا سرطان ایک قابل علاج مرض ہے
  • تقریباّ ایک فیصد مردوں میں بھی چھاتی کا سرطان ہو سکتا ہے۔
  • آسٹریلیا میں موجود متنوع پس منظر رکھنے والی کمیونٹیز میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے
سرطان ایک جان لیوا مرض ہو سکتا ہے لیکن اس مرض کی کچھ اقسام بڑی حد تک قابل علاج ہیں ایسی ہی ایک قسم چھاتی کا سرطان بھی ہے ۔ جہاں آسٹریلیا میں چھاتی کے سرطان کی صحتیابی کا تناسب 92 فیصد تک ہے وہیں پاکستان میں یہ تناسب تقریبا 77 فیصد ہے جس کی اہم وجوہات میں سے ایک ابتدائی مرض میں تشخیص کا نہ ہونا اور مرض سے متعلق معلومات سے لا علمی ہے۔

آسٹریلیا میں بھی متنوع کمینوٹیز سے تعلق رکھنے والی خواتین میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی اور شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔

اکتوبر کا مہینہ اس حوالے سے عالمی طور پر چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی اور شعور بیدار کرنے کیلئے پنکوٹوبر کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دنیا بھر کی طرح آسٹریلیا میں بھی اس سلسلے میں مختلف سرگرمیوں اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

سڈنی میں میک گراتھ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایسے ہی ایک رضاکارانہ کرکٹ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ پنک اسٹمپس کے نام سے منعقد اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے چار ٹیموں پاکستان، افغانستان ۔ انڈیا اور آسٹریلیا کے تحت حصہ لیا ۔ پاکستانی خواتین پر مشتمل ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کی۔
Pink Stump
Credit: Supplied by maxine
اس ایونت کی منتظم اور کمیونٹی ورکر میکسین سمسن کے مطابق یہ ان تمام خواتین کے لئے ایک فخر کا لمحہ تھا جو اس ٹورنامنٹ کا حصہ تھیں ، انہوں نے کہا کہ اگرچہ کارکردگی کے اعتبار سے پاکستان ٹیم بازی لے گئی لیکن اتنے اچھے مقصد کے لئے رضاکارانہ طور پر حصہ لینے کی وجہ سے تمام خواتین ہی فاتح ہیں ۔

مکسین نے ایس بی ایس اردو کو بتا کہ ٹورنامنٹ میں موجود خواتین نے کھیل کے دوران گلابی رنگ کے ملبوسات کے ذریعے اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کیا ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں موجود آستریلین ٹیم کی جانب سے بھی تین پاکستانی نژاد خواتین نے شرکت کی ۔
Cricket event of Pink Stumps
Credit: Supplied by Rakhshanda Zaman

ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی منیجر رخشندہ زمان نے ایونٹ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا ایک کمیونٹی لیڈر خاتون میکسین نے پنک اسٹمپس کو میک گراتھ فاونڈیشن کے ساتھ ریجسٹرڈ کیا اور پھر چار ٹیمیں ترتیب دیں ۔ میچ کے فوائد سے متعلق بات کرتے ہوئے رخشندہ کا کہنا تھا کہ یہ رضاکارانہ میچ نہ صرف پاکستانی خواتین کو کمیونٹی سے جوڑنے کا سبب بنا بلکہ امید ہے کہ اس میچ نے کمیونٹی میں آگاہی بھی بیدار کی ہوگی۔
پاکستانی کمیونٹی کا بہت اچھا رسپانس تھا ، میری ٹیم چوبیس گھنٹے میں تیار ہوگئی تھی
رخشندہ زمان
اس ہی طرح کے خیالات کا اظہار ماہین خان کی جانب سے بھی کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ اس میچ میں ھصہ لینے کا ایک مقصد سماجی طور پر متنوع پس منظر کی خواتین سے ربط قائم کرنا بھی تھا۔ ماہین کے مطابق مستقبل میں ایسے دوستانہ میچز نہ صرف آگاہی کا سبب ہیں بلکہ بچوں کو بھی معلومات فراہم کرے کا موقع دیتے ہیں ، ماہین کا یہ بھی کہنا تھا کہ عام تصور یہ ہے کہ یہ مرض صرف خواتین کو ہی اپنا شکار بناتا ہے لیکن انتہائی کم شرح سہی مرد بھی اس مرض کا شکار ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب میچ میں شامل سبین ناصر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمینوٹی ہمیشہ اچھے مقاصد کے لئے رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہوتی ہے ۔
کوئی بھی مقصد ہو متنوع کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین رضاکارانہ ایونٹس میں پورے جوش سے حصہ لیتی ہیں
سبین ناصر
سبین جو اپنی بیٹی کے ساتھ ٹیم کا حصہ تھیں ان کے مطابق کسی بھی ٹیم کا مقصد جیت یا ہار نہیں تھا بلکہ تمام ٹیموں میں موجود رضاکار خواتین کو اپنا ایک چھٹی کا دن اس مقصد کے لئے صرف کرنے آئی تھیں وہ چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کی خواہشمند تھیں ۔

آخر میں ٹیم میں شریک تمام خواتین نے یہ امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مقابلوں کے ذریعے مختلف موضوعات پر شعور بیدار کرنے کی کوشش کی جاتی رہے گی۔

 




کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand