ماہ رمضان کا آمد کے ساتھ ہی شہری مہنگی کھجور فروخت کرنے پر دکانداروں کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں، جبکہ دکاندار اور تاجر خراب فصل، ٹیکسوں کے بوجھ اور درآمدی کھجور پر بڑھتی کسٹم ڈیوٹی کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہیں، مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایرانی کھجور 600 سے 800 روپے فی کلو، سعودی کھجور 3000 روپے فی کلو تک جبکہ مقامی سندھی کھجور 400 سے 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ شہری کہتے ہیں گزشتہ برس کے مقابلے میں کھجور کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ کھپت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کھجور ایران اور عراق سے برآمد کی جارہی ہے، بڑھتی آبادی کی وجہ سے بھی اس کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
ایس بی ایس اردو کیلئے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے






