پاکستان رپورٹ: عمران خان ایک بار پھر پمز ہسپتال میں اور سابق عالمی کرکٹ کپتانوں کی عمران خان کی صحت پر تشویش

PTI supporters rally as authorities block family visits to Imran Khan

epa12565111 Uzma Khan (C), sister of imprisoned former Pakistani Prime Minister Imran Khan, speaks to the media outside the Adiala Jail in Rawalpindi, Pakistan, 02 December 2025. For several weeks, Imran Khan's family members, lawyers, and senior Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) party leaders were repeatedly barred from visiting him at Adiala Jail, fueling concerns about his health. EPA/SOHAIL SHAHZAD Source: EPA / SOHAIL SHAHZAD/EPA

آسٹریلین سابق کپتانوں نے عمران خان کی صحت اور جیل میں سہولیات سے متعلق حکومت پاکستان کو خط لکھا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے روز ایک بار پھر پولیس اور کارکنان آمنے سامنے آگئیں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔ داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ بھکر پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔


سابق وزیراعظم عمران خان کو 23 اور 24 فروری کی درمیانی شب سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسپتال لایا گیا۔ پمز ہسپتال کے اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ نے مکمل طبی معائنے کے بعد آنکھ کے علاج کیلئے تجویز کردہ انجکشن کی دوسری ڈوز لگائی۔ معمول کے علاج کے دوران مریض کی حالت پر مسلسل نظر رکھی گئی۔

تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی پارٹی، اہلیخانہ اور معالجین سے چھپائی گئی۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکانِ پارلیمنٹ نے عمران خان کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے اور اہلیخانہ سے ملاقات کرانے کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے احتجاج کیا ہے۔

دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 14 سابق بین الاقوامی کرکٹ کپتانوں نے پاکستان کے وزیرِاعظم کو خط لکھ کر عمران خان کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ “وقار اور بنیادی انسانی ہمدردی” کے اصولوں کے تحت سلوک کیا جائے۔ یہ درخواست گریگ چیپل نے تیار کی، جس پر ایان چیپل، سنیل گواسکر، کپل دیو، کلائیو لائیڈ، ایلن بارڈر، مائیکل ایتھرٹن، ناصر حسین، مائیکل بریرلی، ڈیوڈ گوور، اسٹیو واہ، جان رائٹ، کم ہیوز اور بیلنڈا کلارک نے دستخط کیے

۔

صوبہ سندھ کی تقسیم کیخلاف قرار داد کی منظوری کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم آمنے سامنے آگئی ہیں۔

متحدہ قومی مومنٹ نے سندھ حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کیا ہے۔ ا

(بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان)

___________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now