SKIP TO MAIN CONTENT

پاکستان رپورٹ: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں صورتحال کشیدہ، فورسز کی فائرنگ سے متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

Untitled design (4).png
Source: AAP, Facebook / Amiruddin Mughal/ Sardar Umar Nazir Kashmiri Official

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ، مسلم لیگ ن کی برتری، پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے دھاندلی کا الزام۔ دوسری جانب ہلاکتوں کے بعد حکومت نے ریاست میں 5 اگست تک انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کے 3 سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف نے پشاور میں جلسہ کرنے اور ملک گیر ریلیاں منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

تاریخِ اشاعت بجے

پیش کار SBS Urdu

ذریعہ: SBS

Skip to podcast episode content

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ، مسلم لیگ ن کی برتری، پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے دھاندلی کا الزام۔ دوسری جانب ہلاکتوں کے بعد حکومت نے ریاست میں 5 اگست تک انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کے 3 سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف نے پشاور میں جلسہ کرنے اور ملک گیر ریلیاں منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

موضوعات

  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں صورتحال کشیدہ
  • کشمیر انتخابات/ پیپلزپارٹی کے دھاندلی کے الزامات
  • پاکستان تحریک انصاف کا فیصلہ کن جلسہ

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 22 افراد جاں بحق ہونےکی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اطلاعات ہیں۔ حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ لانگ مارچ میں کالعدم تنظیموں کے مسلح لوگ موجود ہیں۔ پاکستانی کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن نے 13 میں سے 9 نشستیں جیت لیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے 4 نشستیں جیتی ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔ عمران خان کی قید کے تین سال مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف پشاور میں فیصلہ کن جلسہ کرنے جارہی ہے۔ وزیراعلی سہیل آفریدی کہتے ہیں اس جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now