SKIP TO MAIN CONTENT

پاکستان رپورٹ: صدر مملکت کی جانب سے کئی روز تک ججز تعیناتی کی سمری روکے جانے کے بعد بالآخر منظوری

WhatsApp Image 2026-08-12 at 08.13.25.jpeg
Source: Facebook / President of Pakistan Official

راولپنڈی مال روڈ پر سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کرنیوالا پی ٹی آئی کا کارکن نکلا؟ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی ہے۔ عمران خان سے ملاقات کیلئے دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے عام انتخابات تیسرے مرحلے کے نتائج میں بڑا اپ سیٹ، باغ کے حلقوں کی دلچسپ صورتحال۔ وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر تہران پہنچ گئے۔

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

ذریعہ: SBS

Skip to podcast episode content

راولپنڈی مال روڈ پر سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کرنیوالا پی ٹی آئی کا کارکن نکلا؟ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی ہے۔ عمران خان سے ملاقات کیلئے دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے عام انتخابات تیسرے مرحلے کے نتائج میں بڑا اپ سیٹ، باغ کے حلقوں کی دلچسپ صورتحال۔ وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر تہران پہنچ گئے۔

موضوعات

  • ججز تعنیاتی کا معاملہ حل ہوگیا
  • فورسز پر فائرنگ کرنیولا پی ٹی آئی کا کارکن نکلا؟
  • پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج کا اعلان
  • پاکستانی کشمیر میں انتخابات/ بڑا اپ سیٹ

پاکستان میں ہائیکورٹس کے ججز کی تعیناتی اور مستقلی کا تنازعہ ختم ہوگیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام سمریوں پر دستخط کردیئے ہیں۔ یہ سمریاں سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے وزیراعظم کے توسط سے صدر مملکت کو ارسال کی گئی تھیں۔ صدر مملکت کی جانب سے سمریوں کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے سیاسی اور قانونی بحث چھڑ گئی تھی۔

راولپنڈی مال روڈ پر سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والا شخص جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی ذرائع کے مطابق حملہ اور کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے ۔ ملزم محمد حسین کے قبضے سے پارٹی پرچم ، اسلحہ، گولیاں اور اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی اور علاج معالجے کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے عام انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے۔

غربی باغ سے ریاستی جماعت مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد اپنی آبائی نشست ہار گئے ہیں۔ تیسرے مرحلے کے نتائج میں باغ اور حویلی میں بھی دلچسپ صورتحال سامنے آئی ہے۔

(بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان)

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now