SKIP TO MAIN CONTENT

بلوچستان کی انتظامی تاریخ کی پہلی خاتون کمشنر سائرہ عطا

WhatsApp Image 2026-08-05 at 02.56.02.jpeg
Source: SBS / Ehsan Khan

بلوچستان کا وہ ضلع جہاں آج بھی عوام بنیادی سہولتوں کے منتظر ہیں، وہیں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے صوبے کی انتظامی تاریخ میں نئی مثال قائم کردی۔ آواران (بلوچستان) سے تعلق رکھنے والی سائرہ عطا کو حکومتِ بلوچستان نے لسبیلہ ڈویژن کی کمشنر مقرر کردیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ بلوچستان کی تاریخ میں کمشنر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔


تاریخِ اشاعت بجے

ذریعہ: SBS


Skip to podcast episode content

بلوچستان کا وہ ضلع جہاں آج بھی عوام بنیادی سہولتوں کے منتظر ہیں، وہیں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے صوبے کی انتظامی تاریخ میں نئی مثال قائم کردی۔ آواران (بلوچستان) سے تعلق رکھنے والی سائرہ عطا کو حکومتِ بلوچستان نے لسبیلہ ڈویژن کی کمشنر مقرر کردیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ بلوچستان کی تاریخ میں کمشنر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔


سال 2000 میں پی سی ایس ایگزیکٹو گروپ میں شمولیت اختیار کرنے اور اس کے بعد مختلف اہم سرکاری عہدوں پر خدمات انجام دینے والے سائرہ عطا کمشنر لسبیلہ (بلوچستان) تعیناتی سے قبل دو سال تک سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ بھی رہیں، جہاں انہوں نے خواتین کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے متعدد اصلاحات اور نئے قوانین متعارف کرانے میں کردار ادا کیا۔

سائرہ عطا کا کہنا ہے کہ حکومت صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، اسی سوچ کے تحت انہیں لسبیلہ ڈویژن کی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور کمشنر ان کی کوشش ہوگی کہ علاقے میں سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو بھی مثبت سرگرمیوں میں شامل کیا جائے اور ان کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار کی جائے۔

سائرہ عطا نے بتایا کہ ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع آواران سے ہے، جو رقبے کے لحاظ سے بڑے مگر ترقی کے اعتبار سے پسماندہ اضلاع میں شمار ہوتا ہے۔ پہلی خاتون کشمنر کا ماننا ہے بطور خاتون آفسر، ہم مرد افسران سے کسی صورت بھی کم نہیں ہوتی، اس طرح کے عہدوں پر بھی خواتین بہتر انداز میں کام کر سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد بھی بلوچستان کے پہلے سی ایس پی افسر بنے جبکہ ان کی والدہ بھی پی سی ایس افسر رہیں۔

وہ کہتی ہیں بلوچستان، پاکستان کیا، دنیا بھر کے حالات مثالی نہیں، ہمیں ان حالات سے خود ہی لڑنا ہوگا اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانا ہوگا۔ سائرہ عطا کی لسبیلہ ڈویژن کی کمشنر کے طور پر تقرری کو صرف ایک انتظامی فیصلہ نہیں بلکہ بلوچستان میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی اور قیادت میں مثبت تبدیلی کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

(ایس بی ایس اردو کیلئے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔)

______________

ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now