SKIP TO MAIN CONTENT

پاکستان رپورٹ: عمران خان سے دو ہفتوں میں دوسری بار بہن نورین نیازی کو ملاقات کی اجازت مل گئی

WhatsApp Image 2026-08-26 at 05.43.10.jpeg
Source: Facebook / Pakistan Tehreek e Insaf Official

اپوزیشن اتحاد کا پارلیمٹ ہاوس میں پہلا اجلاس۔ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوگئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی قانونی روز آزمائی۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے پارلیمان میں ن لیگ کیساتھ تعاون ختم کردیا۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار SBS Urdu

ذریعہ: SBS


Skip to podcast episode content

اپوزیشن اتحاد کا پارلیمٹ ہاوس میں پہلا اجلاس۔ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوگئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی قانونی روز آزمائی۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے پارلیمان میں ن لیگ کیساتھ تعاون ختم کردیا۔


پارلیمنٹ میں اپوزیشن اتحاد کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جمعیت علمائے اسلام کی متحدہ اپوزیشن میں شمولیت کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں حکومت کیخلاف پارلیمنٹ میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر عظمی خان کی توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کردی۔ عدالت عظمی نے عمران خان کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کے حکم کیخلاف حکومت کی نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے انکی بہن نورین نیازی کو دو ہفتوں میں دوسری بار ملاقات کروا دی گئی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں 47 اشتہاری ملزمان کو 10،10 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

کشمیر انتخابات کو لیکر حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں نئی قانون ساز اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے۔ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے باعث پونچھ ڈویژن کی سات نشستوں پر انتخابات تاحال نہیں ہوسکے۔

بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now