Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

پاکستان رپورٹ: پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت

PM PAKISTAN SHAHBAZ SHARIF
Credit: Source:Govt of Pakistan Official FB page

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے فوجی جوانوں کی قربانیوں کو ملازمت اور تنخواہ سے منسوب کرنے پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہیں۔ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آج سے مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔ کیا تحریک انصاف قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہتی ہے؟ پاکستان کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملے کا مرکزی ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا ہے۔ سیکورٹی اداروں کے مطابق اس نیٹ ورک کے تانے بانے افعانستان سے ملتے ہیں۔

تاریخِ اشاعت بجے

پیش کار SBS Urdu

ذریعہ: SBS

Share this with family and friends

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے فوجی جوانوں کی قربانیوں کو ملازمت اور تنخواہ سے منسوب کرنے پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہیں۔ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آج سے مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔ کیا تحریک انصاف قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہتی ہے؟ پاکستان کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملے کا مرکزی ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا ہے۔ سیکورٹی اداروں کے مطابق اس نیٹ ورک کے تانے بانے افعانستان سے ملتے ہیں۔

موضوعات

  • پاکستان کی سعودی عرب پر حملے کی مذمت
  • مولانا فضل الرحمن کے بیان پر تنازعہ کیوں؟
  • پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں پھر لانگ مارچ
  • تحریک انصاف بائیکاٹ کے فیصلے پر برقرار؟

پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔ پاکستانی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات میں مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے فوجی جوانوں سے متعلق بیان پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور وفاقی وزراء نے مولانا فضل الرحمن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 27 جولائی کو ہونیوالے انتخابات کے سلسے میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں جاریی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے روز پارٹی رہنماوں اور فیملی ممبران کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now