اہم نکات
- سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان سے ملاقات
- جنید اکبر کی مبینہ آڈیو
- وفاق اور خیبرپختونخواہ حکومت ایک پیج پر
پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کیے جانے والے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل ایڈوکیٹ سلمان صفدر کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں 3 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ہے۔ سلمان صفدر عمران خان کی صحت اور جیل میں دستیاب سہولیات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں گے۔
قومی اسمبلی میں بولنے کی اجازت نہ ملنے پر تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر جنید اکبر پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے۔ جنید اکبر کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف سے الگ نشست لینے کا عندیہ دیا ہے۔
پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کے علاوہ کوئی شرط نہیں رکھی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ ہمارا مقصد بنگلا دیش کو عزت دلانا تھا۔
خیبرپختونخواہ کے مالا کنڈ ڈویژن میں قیام امن کے حوالے سے وفاق اور خیبرپختونخواہ حکومتیں ایک پیج پر آگئی ہیں۔ پشاور میں ہونیوالے اعلی سطحی اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کے حوالے سے فوج کو دی گئیں ذمہ داریاں پولیس، سی ٹی ڈی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان





