سینئر کانسٹیبل فرسٹ کلاس غلام عباس نے ناردرن ٹیریٹری کی پولیس فورس میں 37 سالہ شاندار خدمات کے بعد ریٹائرمنٹ اختیار کی۔ پاکستان سے آنے کے چھ ماہ بعد پولیس میں شامل ہونے والے عباس نے ڈارون، کیسوارینا اور پلمرسٹن اسٹیشنز پر خدمات انجام دیں، جن میں 20 سال سوشل آرڈر ریسپانس اور جنرل ڈیوٹیز میں رہے۔
پولیس ٹیم کے محبوب رکن کے ساتھ ساتھ، وہ این ٹی اسلامک کونسل کے وائس چیئرمین کے طور پر پچھلے ۱۸ سالوں سے مقامی اور قومی سطح پر کمیونٹی کی نمائندگی کرتے آرہے ہیں۔ عباس نے اپنی بھرتی اور خدمت کے سفر کو اشتراک کیا اور اپنے پیشہ ورانہ عزم، محنت اور کمیونٹی کے لیے خدمات پر فخر کا اظہار کیا۔
___________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے
شئیر




