Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

آسٹریلیا آ کر ایک ہفتے میں واپس جانے کا فیصلہ کر لیا تھا: سوشل میڈیا انفلواینسر

Javeeria Najeeb
Credit: Supplied by Javeria

جویریہ نجیب ایک سوشل انفلواینسر ہیں جو دو سال قبل پاکستان سے آسٹریلین شہر پرتھ منتقل ہوئی ہیں پاکستان میں بطور چائلڈ سائیکولوجسٹ اور چائلڈ کئیر ایجو کیٹر کے طور پر کام کرنے والی جویریہ نے ایس بی ایس اردو سے آسٹریلیا میں اپنی زندگی اور سیٹلمنٹ کے حوالے سے گفتگو کی ہے سنئے اس پوڈکاسٹ میں


تاریخِ اشاعت بجے

پیش کار Warda Waqar

ذریعہ: SBS



Share this with family and friends


جویریہ نجیب ایک سوشل انفلواینسر ہیں جو دو سال قبل پاکستان سے آسٹریلین شہر پرتھ منتقل ہوئی ہیں پاکستان میں بطور چائلڈ سائیکولوجسٹ اور چائلڈ کئیر ایجو کیٹر کے طور پر کام کرنے والی جویریہ نے ایس بی ایس اردو سے آسٹریلیا میں اپنی زندگی اور سیٹلمنٹ کے حوالے سے گفتگو کی ہے سنئے اس پوڈکاسٹ میں


دو سال قبل آسٹریلین شہر پرتھ منتقل ہونے والی جویریہ نجیب ایک سوشل انفلو اینسر ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگرچہ بیرون ملک رہائش ان کا خواب تھی لیکن باہر کی زندگی میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت درکار ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ آپ آسٹریلیا کے معاشرتی مزاج کا حصہ بن جائیں تو زندگی ایک ڈگر پر آجاتی ہے ۔

اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے جویریہ نے بتایا کہ وہ ایم فل کی ڈگری رکھتی ہیں اور پاکستان میں وہ بطور چائلڈ سائیکولوجسٹ اور آتزم کا شکار بچوں کے لئے ایجوکیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں

لیکن آسٹریلیا میں اس سفر کو جاری رکھنے کے لئے انہیں اضافی سرٹیفیکیشنز اور کورسسز کی ضرورت ہے ، تاہم انہوں نے بتایا کہ افی الحال وہ بطور چائلڈ کئیرر اپنا کیئریر آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔

جویریہ کے مطابق وقت کے ساتھ وہ اپنی تعلیم کو آگے بڑھا کر دوبارہ سائیکولوجسٹ کے طور پر اپنا سفر آگے بڑھانا چاہیں گی۔

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now