Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

ایڈیلیڈ کے ڈاکٹر اکبر حسین کو خلائی کچرے کی نگرانی پر آسٹریلین اسپیس انوویٹر ایوارڈ

Untitled design (1).png
Source: Facebook / Southern Cross Outback Observatories Project - SCOOP

ایڈیلیڈ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر اکبر حسین کو ان کے ادارے "سدرن کراس آؤٹ بیک آبزرویٹریز پراجیکٹ" (سکوپ) کے ذریعے خلائی کچرے کی نشاندہی پر آسٹریلین اسپیس انوویٹر آف دی ایئر 2026 کا ایوارڈ مل گیا، یہ منصوبہ مکمل طور پر خود اپنے وسائل سے چلایا جا رہا ہے۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

ذریعہ: SBS


Share this with family and friends


ایڈیلیڈ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر اکبر حسین کو ان کے ادارے "سدرن کراس آؤٹ بیک آبزرویٹریز پراجیکٹ" (سکوپ) کے ذریعے خلائی کچرے کی نشاندہی پر آسٹریلین اسپیس انوویٹر آف دی ایئر 2026 کا ایوارڈ مل گیا، یہ منصوبہ مکمل طور پر خود اپنے وسائل سے چلایا جا رہا ہے۔


پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر لیکن بچپن سے آسمان کے شوقین اکبر حسین 2011 سے آسٹریلیا میں مقیم ہیں اور 2016 میں ایڈیلیڈ منتقل ہونے کے بعد انہوں نے وہاں کے قریبی ویران اندرونی علاقوں (آؤٹ بیک) میں ایک متحرک رصدگاہ بنائی، جہاں انہوں نے محسوس کیا کہ زمین کے مدار میں گردش کرنے والا خلائی کچرا سیٹلائٹس کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے اور ان کے لیے شدید خطرہ بن سکتا ہے۔ اسی مشاہدے نے انہیں سکوپ کی بنیاد رکھنے پر آمادہ کیا، ایک ایسا نیٹ ورک جو ملک بھر میں پھیلی رصدگاہوں کو آپس میں جوڑ کر خلائی کچرے کا ڈیٹا بیس تیار کرے گا اور مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے ماڈل کو تربیت دے گا۔ پاکستان میں مقیم فلکیات دان مہدی حسین اور جرمنی میں مقیم روبوٹک انجینیئر ایاز حسین کے ساتھ مل کر یہ ٹیم بغیر کسی حکومتی گرانٹ کے مکمل طور پر اپنے ذاتی اخراجات پر یہ تحقیق جاری رکھے ہوئے ہے، جو مرکزی سائنسی اداروں سے باہر رہ کر کام کرنے کے باعث ایک نمایاں کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now